21 اکتوبر، 2020
21 اکتوبر، 2020

Celebrating Snap in India

This week, we hosted a virtual event to celebrate our growing community of Snapchatters in India and the strong partnerships we’ve built.

اس ہفتے، ہم نے بھارت میں اپنی بڑھتی ہوئی Snapchatters کمیونٹی اور اپنی مضبوط شراکت داری کو منانے کے لئے ایک مجازی پروگرام (ورچوئل ایونٹ) کی میزبانی کی۔

ہم نے ہمیشہ مانا ہے کہ Snapchat ثقافتی لحاظ سے اپنے آپ کو متعلقہ محسوس ہونی چاہئے، چاہے آپ دنیا میں کہیں بھی ہوں۔ زبانوں سے لے کر مشمولات تک، تخلیق کاروں سے لیکر اے آر تک، ہماری ٹیم گذشتہ ایک سال کے تجربے کی تعمیر میں واقعی سخت محنت کر رہی ہے جسے ہماری بھارتی برادری قبول کر سکتی ہے۔

ورچوئل ایونٹ میں، ہم نے اپنے موجودہ شراکت داروں کے حیرت انگیز کام پر روشنی ڈالی اور چند نئے شراکت داروں کے بارے میں کچھ دلچسپ خبریں شیئر کیں۔

دریافت کے محاذ پر، ہم Snap Original سیریز اور فون سویپ کی ہندی موافقت پیدا کررہے ہیں، اور انوشکا سین، رفتار، روحی سنگھ اور ویر داس جیسی مشہور شخصیات پر مشتمل خصوصی شوز پیش کر رہے ہیں۔ یہ شوز 2021 میں سامنے آئیں گے۔

ہم اپنے پہلے انڈین Snap گیمز پارٹنر مون فرگ لیبز (MoonFrog Labs)کا استقبال کرتے ہوئے بھی بہت خوش ہیں, جو اس گیم کا کسٹم میڈ ورزن تیار کر رہے ہیں جس کو ہر کوئی اچھے سے جانتا اور پسند کرتا ہیں، یعنی ـ لوڈو کلب۔ ہم اپنے ہٹ گیم ریڈی شیف گو! میں انڈین کچن چیلینج ’’ دوسہ ڈیش‘‘ کو شامل کرنے کے لئے Moji ورکس میں ٹیم کے ساتھ بھی کام کر رہے ہیں!

آخر میں، این ڈی ٹی وی اور الٹ بالاجی کے ساتھ Snap کِٹ کے انضمام کے ساتھ، Snapchatters اب بریکنگ نیوز سے لیکر شوز (جو وہ دیکھ رہے ہیں)، قیمت کے موازنہ کی معلومات اور یہاں تک کہ ملک میں ٹرین کے سفر کے دوران اپنے رئیل ٹائم ای ٹی اے بھی شیئر کرسکتے ہیں!

پچھلے سال میں تقریبا ٪150 روزانہ فعال صارفین کے توسیع کے ساتھ، یہ صرف آغاز ہے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ ہماری کمیونٹی ان نئی خصوصیات اور تجربات سے لطف اندوز ہوگی اور ہم ان سب تخلیقی شراکت داروں کا شکریہ ادا کرنا چاہتے ہیں جن کے ساتھ ہم تعاون کریں گے۔

*Snap Inc انٹرنل ڈیٹا, Q3 2019 بمقابلہ Q3 2020

Back To News