ہم سب، ایک دوسرے سے جڑے رہنے کے لۓ ڈیجیٹل ٹولز کی اہمیت - خاص طور پر وبا کے دوران - اور ساتھ ہی ساتھ اسکے ممکنہ خطرات سے بھی آگاہ ہوگئے ہیں، جو ان ٹولز سے پیدا ہوسکتے ہیں۔
ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر خطرے کا ایک ذریعہ وہ رابطے ہیں جو تخلیق ہوسکتے ہیں - بعض اوقات پلیٹ فارم کی واضح درخواست پر - ان لوگوں کے ساتھ جن کو ہم حقیقی زندگی میں نہیں جانتے ہیں اور جو ہمیں منفی تجربات کی زد میں لاسکتے ہیں، جیسے غلط معلومات کے پھیلاؤ، ہراساں کرنے، یا ناپسندیدہ حالات کے۔
Snapchat میں، ہم نے ان خطرات کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنی ایپ بنائی ہے۔ ہمارے پلیٹ فارم کا فن تعمیر ان لوگوں کے مابین روابط اور رابطے کی حوصلہ افزائی کے لئے ڈیزائن کیا گیا ہے جو حقیقت میں دوست ہیں، جبکہ اجنبیوں کے لیے، Snapchatters کو تلاش کرنا اور ان سے دوستی کرنے کو یہ مزید مشکل بنا دیتا ہے۔ مثال کے طور پر ،Snapchat پر:
18 سال سے کم عمر کے Snapchatters کیلئے کوئی قابل براؤز عوامی پروفائل موجود نہیں ہے۔
ڈیفالٹ طور پر، آپ کسی سے براہ راست چیٹ یا رابطہ نہیں کر سکتے جب تک کہ آپ دونوں نے ایک دوسرے کو دوست نہ بنایا ہو
ہماری بہت ساری خصوصیات بطور ڈیفالٹ نجی پر متعین ہیں، جو Snapchatters کوانجانے میں معلومات، جیسے اپنے دوستوں کے ساتھ، ان کے مقام کو شیئر کرنے سے محفوظ رکھتی ہے، اور
ہم گروپ چیٹس کو اس طرح سے ’وائرل ہونے‘ کا موقع نہیں دیتے ہیں جو دوسری صورتحال میں بعض اوقات انتہا پسندی کے مواد یا بھرتی کا بائث بن جاتے ہیں۔ گروپ چیٹس کو حقیقی دوستوں کو گروپوں میں گفتگو کرنے کے لئے ڈیزائن کیا گیا ہے، لہذا ہم ان کے سائز کو 64 دوستوں تک محدود کرتے ہیں۔ گروپ چیٹ ٹیب کے باہر ایپ میں کہیں بھی قابل تلاش، تجویز کردہ یا منظر عام پر نہیں لائے جاتے ہیں۔
آج ، محفوظ انٹرنیٹ کے عالمی دن کے موقع پر، ہم ایک نئی خصوصیت ، "Friend Check-Up" کا اعلان کرکے ایک قدم آگے بڑھ رہے ہیں، جوکہ Snapchatters کوان کے دوستوں کی فہرست پرفوری نظرثانی کرنے پر زور دے گا اور یہ یقینی بنائے گا کہ اس میں صرف وہی لوگ موجود ہیں جن سے وہ اب بھی جڑنا چاہتے ہیں۔ اس سادہ ٹول ٹپ کو Snapchattersکی پروفائل میں اطلاع کے بطور پیش کیا جائے گا۔ Friend Check-Up آنے والے ہفتوں میں آینڈرائیڈ ڈیوائسز اور آئندہ مہینوں میں iOS ڈیوائسز کے لیے عالمی سطح پر آنا شروع کردے گا۔
Friend Check Up، Snapchatters کو یاد دلانے میں مدد فراہم کرے گا کہ وقت گزرنے کے ساتھ انہوں نے کسی کو اپنی فرینڈ لسٹ میں شامل کیا ہوسکتا ہے جن سے وہ اب ہماری ایپ پر رابطے میں نہیں رہنا چاہتے ہیں۔ ایک تیز، نجی، آسان عمل کے ذریعے ، Friend Check Up، Snapchatters کو اپنی فہرستوں کو صاف کرنے میں مدد دیتا ہے اور آرام سے ان لوگوں کو ہٹاے میں مدد دیتا ہے جن کی وہاں ضرورت نہیں ہے یا جنہیں غلطی سے شامل کیا گیا تھا۔
یہ نئی خصوصیت ایک جامع مہم کا حصہ ہے جس کو ہم نے شروع کیاپچھلے مہینےSnapchat میں آن لائن حفاظت اور رازداری کی تعلیم کو مزید مربوط کرنے کے ہدف کے ساتھ، ان طریقوں سے جو ہماری موبائل کی پہلی نسل سے مطابقت رکھتے ہوں گے۔ ان-ایپ ٹولز کے علاوہ، ان اقدام سے نئی شراکت داریاں اور وسائل بھی پیدا ہوں گے، جن میں سے متعدد کا ہم آج اعلان کر رہے ہیں۔
محفوظ انٹرنیٹ کے غالمی دن کے لیے ان-ایپ میں آگاہی پیدا کرنے کے لیے، ہم امریکہ میں کنیکٹ سیفلی کے ساتھ اور برطانیہ میں چائیلڈ نیٹ کے ساتھ شراکت کررہے ہیں جس سے دونوں تنظیموں کے ساتھ اضافی حفاظتی وسائل کی تکمیل ہو گی۔ ہم کرائسز ٹیکسٹ لائن کے ساتھ اپنی شراکت کو بڑھا رہے ہیں، جو Snapchatters کے لیے ضرورت پڑنے پر، مدد حاصل کرنا آسان کردے گا، اور برطانیہ میں شاؤٹ کے ساتھ شراکت سے، جہاں ہم مقامی Snapchatters کے لئے ایک دوران بحران ٹیکسٹ لائن شروع کریں گے۔ ویسی ہی جیسی ہم نے امریکہ میں اپنے صارفین کے لۓ بنائی ہے۔
ہم دا ٹریور پروجیکٹ کے ساتھ LGBTQ کے نوجوانوں کے لیے ذہنی صحت کی سیریز کے سلسلے میں شراکت کررہے ہیں، بشمول ان-ایپ میں نئے وسائل بھی شامل ہیں، اور مائنڈ اپ| ایک گولڈی ہان فاؤنڈیشن کے ساتھ شراکت کر رہے ہیں، ایک آن لائن والدین کے کورس کے لیے، جو ان کو نو عمر بچوں کی فلاح و بہبود کے لئے بنیادی ٹولز اور حکمت عملی فراہم کرے گی۔ یہ کورس ایک تازہ ترین والدین کے لیے جاری ہدایت نامہ کی تکمیل کرے گا جو ہم نے حال ہی میں جاری کیا، جس کے لیےہم نے ان متعدد تنظیموں کے ساتھ تعاون کیا۔
ہم امید کرتے ہیں کہ Snapchatters کے لیے یہ ٹولز مددگار ثابت ہوں گے۔ اور ہم ان کے سپورٹ سسٹم - والدین، پیاروں، اور اساتذہ-- کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں کہ وہ ہمارے نئے وسائل کی جانچ کریں اور اپنے بچوں سے ان کی دوست کی فہرستوں کو دیکھنے کی اہمیت کے بارے میں بات کریں۔