08 اکتوبر، 2024
08 اکتوبر، 2024

ہم Snap Map پر Sponsored Snaps اور Promoted Places کا آغاز کر رہے ہیں۔

آج ہم اپنے لانچ پارٹنرز کے ساتھ مل کر Snapchat پر دو نئی اشتہاری پوزیشنز کا ٹیسٹ شروع کرنے پر خوش ہیں: یونیورسل پکچرز کے ساتھ اسپانسرڈ Snaps، اور اور McDonalds اور Taco Bells کے ساتھ پروموٹڈ پلیسز۔ یہ نئے اشتہاری مقامات Snapchat پر پہلے سے موجود کاروباری طریقوں کا فطری حصہ ہیں، جہاں لوگ پہلے ہی سے مختلف بزنسز کے ساتھ منسلک ہوتے ہیں۔ یہ مواقع مشتہرین کو Snapchat کمیونٹی تک پہنچنے کے دو انتہائی اہم اور عام استعمال ہونے والے حصوں میں, اپنی رسائی بڑھانے میں مدد دیتے ہیں۔

اسپانسر شدہ Snaps بزنسز کو اپنے کسٹمرز کے ساتھ ویژول پیغامات کے ذریعے رابطہ قائم کرنے کی سہولت فراہم کرتے ہیں، جس میں مکمل اسکرین ورٹیکل ویڈیو Snap کو براہ راست Snapchatters تک پہنچایا جاتا ہے۔ Snapchatters، اسنیپ Snap کو کھولنے کے لیے رضامندی دیتے ہیں اور وہ مشتہرین کو پیغام بھیج کر یا کال ٹو ایکشن استعمال کرکے پہلے سے طے شدہ لنک کھول کر براہ راست جواب دے سکتے ہیں۔ اسپانسر شدہ Snap ان باکس میں دیگر Snaps سے ویژول یا بصری طور پر مختلف ہوتے ہیں، اور ان کو انہیں پُش نوٹیفیکیشن کے ساتھ نہیں بھیجا جاتا۔ اگر اسپانسرشدہ Snaps کو نہیں دیکھا جائے گا، تو اس کو ان-باکس سے ہٹا دیا جائے گا۔

پروموٹڈ پلیسز، Snap Map پر دلچسپی کے حامل اسپانسرشدہ مقامات کو نمایاں کرتے ہیں، جس سے ہماری کمیونٹی کو ایسے مقامات دریافت کرنے میں مدد ملتی ہے جنہیں وہ دیکھنا چاہتے ہیں۔ Snap Map کو دریافت اور براؤزنگ کے لیے استعمال کیا جاتا ہے تاکہ آپ اپنے دوستوں کی سرگرمیوں کے بارے میں مزید جان سکیں، قریبی علاقے میں کیا ہو رہا ہے، اور Snapchat کمیونٹی کے وزیٹیشن ٹرینڈز کی بنیاد پر کون سے مقامات "ٹاپ پکس" ہیں۔ ہم نے یہ دیکھا ہے کہ مقامات کو " Top Picks" کے طور پر نشان زد کرنا Snapchat کے اکثر یوزرز کے لیے معمول کی وزیٹیشن میں، 17.6% فیصد اضافہ کرتا ہے، ان کے مقابلے میں جنہیں کوئی تشہیر نہ دکھائی جائے۔ ہم بزنسز کی مدد کرنے کے منتظر ہیں تاکہ وہ اپنے مقامات پر اضافی وزیٹیشن کی حوصلہ افزائی اور اس کی پیمائش کر سکیں۔

ہم Snapchat کمیونٹی سے فیڈبیک حاصل کرنے اور اسپانسر شدہ Snaps اور پروموٹڈ پلیسز کو مزید بہتر بنانے کے لیے ان میں تبدیلیاں کرنے کے منتظر ہیں۔ ہمیں یقین ہے کہ CRM سسٹم کی انٹیگریشنز اور AI چیٹ بوٹ سپورٹ جیسی خصوصیات بزنسز کے لیے اسپانسرشدہ Snaps کے ذریعے اپنے صارفین سے بات چیت کو آسان بنائیں گی، اور ہم Snap Map پر صارفین وفاداری کے حوالے سے نئے خیالات کی دریافت کرنے کے لیے پرجوش ہیں۔

ہیپی اسنیپنگ!

خبروں کی طرف واپس جائیں