
ہماری پرائیویسی پالیسی کو تازہ کرنا
آج ہماری Snapcash لانچ کے حصے کے طور پر، ہم نے اپنی پرائیویسی پالیسی کو تازہ اور مضبوط کیا ہے۔ ہم آپ کو یہ بتانے کے لیے پرعزم ہیں کہ جب آپ ہماری خدمات استعمال کرتے ہیں تو ہم آپ کی معلومات کو کیسے جمع، استعمال اور شیئر کریں گے۔
آج Snapcash کے لانچ کا حصہ ہوتے ہوئے، ہم نے اپنی پرایئویسی پالیسی کو تازہ اور مستحکم کیا۔ ہم آپ کو یہ بتانے کے لئے پرعزم ہیں کہ جب آپ ہماری خدمات استعمال کرتے ہیں تو ہم آپ کی معلومات کو کس طرح جمع، استعمال اور اشتراک کریں گے۔ جب آپ Snapchat کے نئے ریلیز کو کھولتے ہیں تو آپ کو نئی پالیسی کا ایک لنک نطر آئے گا (ہمارے نئے استعمال کے شرائط کے ساتھ)۔ Snapcash کیلئے جو تبدیلیاں ہم نے کی ہیں اس کے علاوہ، ہم نے پالیسی کو دوسرے طریقوں سے بہتر بنایا ہے۔ ہمیشہ کی طرح، ہم آپ کو رازداری کی پالیسی کو پڑھنے کی ترغیب دیتے ہیں۔ جب آپ پڑھیں گے ،تو آپ دیکھیں گے کہ ہم نے قانونیات کو ختم کر دیا ہے اور اپنی پالیسی کو موزوں، سیدھا اور پڑھنے میں آسان بنانے کے لیے - تیار کیا ہے - جس طرح ہونا چاہئے۔