آج، Snap Inc. نے ہمارے پہلے انویسٹر ڈے کی صدارت کی، ہماری مصنوعہ، کاروبار، کمیونٹی اور مستقبل میں آنے والے موقع کو اجاگر کیا۔ تقریب نے لوگوں کو اپنی ذات کے اظہار، ہر لمحے میں جینے، دنیا کے بارے میں جاننے، اور مل کر تفریح کرنے کے قابل بنا کر انسانی ترقی میں کردار ادا کرنے کے ہمارے مشن کی اہمیت کو واضح کیا۔
شریک بانی اور CEO، ایوان اسپیگل (Evan Spiegel) نے، ورچوئل تقریب کا آغاز کیا، جس میں ہماری مصنوعہ، تشہیر کاری، انجینیئرنگ، مواد، اور مالیاتی ٹیمز کے حوالے سے نو(9)قائدین کی پریزینٹیشنز شامل تھیں۔ پریزینٹیشنز کے دوران، ہم نے اس امر کا عمومی جائزہ لیا کہ Snapchat کی بنیادی مصنوعات وسیع تر پلیٹ فارمز اور کاروباری اداروں میں کیسے فروغ پا رہی ہیں۔ تعارف میں، ایوان نے کیمرے کے سلسلے میں ہمارے نظریے کو تفصیلاً بیان کیا، جو کہ 265 ملین لوگوں کے استعمال میں ہے
"کبھی کیمرا اہم لمحات کو فلمانے کا ایک اہم ذریعہ تھا اور اب شخصی اظہار اور بصری ابلاغ کا ایک طاقتور پلیٹ فارم بن چکا ہے۔ تقریبا ہر روز5 بلین کے قریب Snaps بنائی جاتی ہیں۔ اور چونکہ Snapchat کی جنریشن کا الفاظ کے بجائے تصاویر کے ذریعے ابلاغ کا 150 فیصد سے بھی زیادہ امکان ہے، لہٰذا کیمرا ہمارے فرینڈز اور فیملی کے ساتھ تعلقات استوار کرنے کے طریقے کا مزید محور بن جائے گا۔"
براہ کرم اس دن کے ٹرانسکرپٹس اور ویڈیوز یہاں پائیں۔