چاہے آپ چہل قدمی، طویل پیدل سفر، یا لمبی دوڑ کو پسند کرتے ہیں، Strava ایپ فِٹنس کی بڑی و چھوٹی کامیابیوں کو ٹریک کرنے میں مدد کر سکتی ہے۔ اور Strava کے جدید ترین لینز کی بدولت، اب Snapchat پر انہیں دوستوں اور خاندان کے افراد کے ساتھ بصری انداز میں شیئر کرنے کا ایک طریقہ موجود ہے۔
Strava مربوط فِٹنس میں مرکزی حیثیت کی حامل ہے اور کھیلوں کی سب سے بڑی کمیونٹیز میں سے ایک ہے۔ سرگرمیوں کی 30 سے زیادہ اقسام میں معاونت کر کے، Strava آپ کو متحرک رکھنے اور دنیا بھر میں اپنے اور دوسروں کے مدمقابل مقابلہ کرنے کے لیے آسان، تفریحی طریقے فراہم کرتی ہے۔
اس لینز کے ساتھ، فقط چند آسان ٹیپ میں آپ ایک Snap لے سکتے ہیں یا کوئی ایسی کہانی لگا سکتے ہیں جو آپ کے حالیہ ترین ورک آؤٹ یا ورزش کے بارے میں آپ کے ردعمل کو بصری طور پر شیئر کرتی ہو، جس میں Strava سے حقیقی وقت کا ڈیٹا شامل ہوتا ہے۔ چاہے آپ دوستوں کے ہمراہ شہر میں گھوم پھر رہے ہوں یا اپنی اگلی دوڑ کے لیے مشق کر رہے ہوں، یہ لینز آپ کو ہر جدوجہد کی کہانی کو بہتر انداز میں بتانے میں مدد کرتا ہے۔
جب آپ Strava ایپ میں، نیز براہ راست Snapchat کے لینز ایکسپلورر یا Strava کے پبلک پروفائل میں اپنے ورک آؤٹ یا ورزش کے بارے میں شیئر کرنے کے لیے تیار ہو جائیں تو آپ لینز تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔ یہ iOS اور Android پر اُن اسنیپ چیٹرز کے لیے عالمی سطح پر دستیاب ہے جو ایک فعال Strava اکاؤنٹ رکھتے ہیں۔
Strava کے 100 ملین رجسٹرڈ ایتھلیٹس اور Snapchat کی 363 ملین یومیہ فعال صارفین کی رسائی کے مابین، ہم شدت سے منتظر ہیں کہ ہماری کمیونٹیز باہم اپنے فِٹنس کے سفر کو کس طرح شیئر کرتی ہیں۔