Introducing our First CitizenSnap Report

Today we are releasing our first-ever CitizenSnap report, which explains the way we operate our business and support our team, our community, and our partners – as well as, more broadly, our society and environment.
ایڈیٹر کا نوٹ:Snap کے سی ای او ایوان سپایئگل نے 29 جولائی کو تمام ٹیم ممبرز کو یہ میمو بھیجا۔
ساتھیو،
آج ہم اپنی پہلی CitizenSnap رپورٹ جاری کر رہے ہیں، جو وضاحت کرتی ہے کہ ہم اپنا کاروبار کیسے چلاتےہیں اور اپنی ٹیم، کمیونٹی، اور اپنے شراکت داروں - زیادہ وسیع تر، ہمارے معاشرے اور ماحول کی ، حمایت کیسے کرتے ہیں۔ یہ رپورٹ، جس میں ہمارے تنوع، مساوات اور شمولیت کی کوششوں اور متعلقہ مواد، ہمارے اس یقین کی عکاسی کرتی ہے، کہ ایسا معاشرہ تشکیل دینا جو صحتمند ہو اور ماحول ایسا جو صاف ستھرا اور محفوظ ہو، یہ Snap کے بہترین مفاد میں ہے، تاکہ ہمارا کاروبار اپنی مکمل صلاحیتوں پر پہنچھ سکے۔ ہم اپنے ساتھیوں، کمیونٹی اور شراکت داروں کی کامیابی کی ضمنی مصنوعات کے طور پر نفع حاصل کرنا چاہتے ہیں- نہ کہ ان کے خرچ پر۔
اس کا مطلب یہ ہے کہ ہم اپنی کامیابی کو اپنے تعلقات اور اپنے ساتھیوں کے ساتھ رویہ، اپنی کمیونٹی، اور اپنے شراکت داروں کے اصولوں پر تعبیر کرتے ہیں۔ ہم کوشاں ہیں کہ اپنی جیت-جیت-جیت شراکتیں بنائیں جہاں تمام شراکت دار مشترکہ کامیابی سے مستفید ہوں۔ کارپوریٹ شہریت ہمارے کاروبار میں لازم نہیں، یہ تو صرف ہمارے کاوربار کے طریقہ کی عکاسی ہے۔
ہمارا صدر دفتر امریکہ میں ہے، جو کارپوریٹ شحصیات کی منفرد تاریخ کا حامل ملک ہے، اسکے آئین کی چودھویں ترمیم کے ساتھ مساوی تحفظ کی گارنٹی کے ساتھ ( خانہ جنگی کے بعد تعمیر نو کے دوران توثیق کی گئی)۔ امریکی حکومت اور عدالتوں نے واضح کر دیا ہے کہ کاروبار صرف منافع بڑھانے کی مشینوں کے طور پر نہیں، بلکہ ساتھی شہریوں کی طرح- ایک جیسے حقوق و فرائض کے ساتھ معاشرے میں شریک ہو سکتے ہیں۔ ہماری ذمہ داریاں جہاں بھی ہم کام کرتے ہیں ان ممالک کے قوانین کی بنیادی تعمیل سے آگے بڑھ کر ہیں تاکہ ایک مثبت فرق پیدا کرنے کے عزم کو بھی شامل کیا جائے۔
امریکہ میں، ہم نے سیکھا ہے کہ ہم اپنے ماضی کو تسلیم کیے بغیر اور یہ جانیں بغیرکہ آج ہم جہاں ہیں وہ اپنے لوگوں کی وجہ سے ہیں، آگے نہیں بڑھ سکتے ہماری قوم کی دولت چوری شدہ اراضی اور چوری شدہ مزدوری پر تعمیر ہوئی تھی: غلام لوگوں نے ہماری قومی خوشحالی کی معاشی بنیاد رکھی، جیسا کہ زبردستی دیسی لوگوں کی زمینوں پر قبضہ حاصل کیا گیا۔ ۔ لاس اینجلس میں ہمارا صدر دفتر ایسی زمین پر قائم ہے جو دراصل چوماش اور ٹونگوا کی ملکیتی ہے
یہ سمجھنے کے لیے کہ افریکی امریکی خاندان اوسطاََ گورے امریکی خاندانوں کی نسب دولت کے دسویں حصے کے مالک ہیں، ہمارے رویے کا ایک لازم ثبوت ہے۔ یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ مقامی امریکیوں کی غربت کی شرح 2018 میں سفید فام امریکیوں سے اڑھائی گنا زیادہ تھی۔ یہ حقائق ان اقدار کی عکاسی نہیں کرتے جن کا ادراک ہم کرنا چاہتے ہیں۔
یہ واضح ہے کہ ہمارے پاس ایک انتخاب ہے: امریکہ میں اس عدم مساوات کو اجزات دیں- یا ان مشترکہ اقدار کو پورا کرنے میں اپنا کردار ادا کریں جنکو ہم معاشرے میں قائم رکھنے کے خواہاں ہیں، یہ تجویز کرنا گمراہ کن ہو گا کہ چاہے ہماری کاروبار کے طور پر بھرپور کوششیں وسیع پیمانے پر معاشرتی تبدیلی لانے کے قابل ہیں، امریکہ میں بڑے پیمانے پر اور جاری ساختی عدم مساوات اور ایسی پالیسیاں جو ہمارے شہریوں میں غیر مساوی طور پر سرمایہ کاری کرتی ہیں، لیکن ہم اس کا ساتھ نہ دیں اور کچھ نہ کریں۔ ہم اسے تنہا نہیں کر سکتے، لیکن ہم اپنا کردار ادا کریں گے۔
ہم اپنی آواز، کارپوریٹ شخصیت، اپنے ملک کے مستقبل میں ضروری سرمایہ کاری کی وکالت کے لئے استعمال کریں گے- غربت کی دوری کے لئے، تعلیمی موقع مہیا کرنے کے لیے، ضروری ڈیجیٹل انفرا سٹرکچیر کی تعمیر کے لیے، اور اپنی عدم انصاف کی تاریخ کے تدارک کے لئے۔ یہ کوششیں ہمارے کاروبار کے اندر شروع ہوتی ہیں، ان چیزوں سے جن پر ہم براہ راست اثر ڈال سکتے ہیں، جیسے ہمارے تنخواہ کے طریقے، خدمات حاصل کرنے اور شامل کرنے کے پروگرام، ٹیکس کی حکمت عملی، فراہمی کا سلسلہ اور توانائی کی کھپت۔ ہم اس بات کو یقینی بنانا چاہتے ہیں کہ ہماری ٹیم کے تمام افراد، ہماری برادری اور ہمارے شراکت دار سمجھا جانا محسوس کریں اور ان کی تعریف کی جائے - منایا جائے - وہ جو ہیں اس لئے: ہر شخص اپنے اختلافات میں برابر ہے۔
براہ کرم ہماری پہلی CitizenSnap رپورٹ ایک "رف ڈرافٹ" پر غور کریں، اس کی وضاحت کہ ہم ان کوششوں کے بارے میں کس طرح جا رہے ہیں، اور سیکھنے، بڑھنے اور جاری رکھنے کی ہماری خواہش کا عکاس ہیں۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ آج ہم اپنی امنگوں سے محروم ہیں۔ ہمیں ابھی بہت سا کام کرنا باقی ہے، اور ہماری ٹیم کو شدت سے محسوس ہو تا ہے کہ عوامی طور پر ہمیں خود کو جوابدہ کرنا اہم ہے۔ ہمارا ماننا ہے کہ Snap کی بڑھوتری پر بڑی طویل المدت روک ہماری وسیع سوسائیٹی کی کامیابی ہے، اور ہم اسی کے مطابق سرمایہ کاری کریں گے۔
ایوان
Back To News