Snap Partner Summit | The Future of Lenses

Today, we’re making it easier to find the right Lenses at the right time. Just press and hold on your camera screen to Scan the world around you.
تقریبا چار سال پہلے، ہم نے لینزز متعارف کرایا: آپ کی سیلفی دیکھنے کا ایک بالکل نیا طریقہ!
پہلے لینزز جو ہم نے بنائے وہ خود اظہار رائے کے لئے تھے۔ اس کے بعد ورلڈ لینس آیے: تھری ڈی اسٹیکرز، Bitmoji، اور ڈانسنگ ہاٹ ڈاگ آپ کے آس پاس کی دنیا پر چھا گئے۔ ابھی حال ہی میں، ہم نے Snappablesکو لانچ کیا - گیمز جو آپ اپنے چہرے کے ساتھ کھیل سکتے ہیں۔
صرف ایک سال کے دوران، ہماری برادری کے ذریعہ 400،000 سے زیادہ لینزز بنائےگئے ہیں، اور لوگ 15 ارب سے زیادہ بار ان لینزز کے ساتھ کھیل چکے ہیں! ٭ہم لینز کے تخلیق کاروں کو اپنا کام دکھانے اور اپنے سامعین کے بارے میں مزید جاننے کی مدد کے لیے Creator Profiles متعارف کروا رہے ہیں۔
ہم انہیں لینزز کہتے ہیں کیونکہ وہ صرف آپ کی دنیا کو فلٹر نہیں کرتے ہیں۔ وہ آپ کو اپنے آپ کو کسی نئی چیز میں غرق کرنے کی اجازت دیتے ہیں۔ ہمیں یقین ہے کہ مستقبل میں کسی دن، اس قسم کے تجربات آپ کے آس پاس کی دنیا پر بات کرنے، تخلیق کرنے، سیکھنے اور کھیلنے کے نئے طریقوں سے مرتب ہوں گے۔
آج، ہم صحیح وقت پر صحیح لینزتلاش کرنا آسان بنا رہے ہیں۔
AR Bar اور Scan
Snap پلیٹ فارم پر ایک متحد لینز کا تجربہ اور اضافی، مضبوط کیمرہ کی تلاش کی صلاحیت بھی متعارف کروا رہا ہے۔ "AR Bar" اور "Scan" جلد Snapchatters کے لیے جاری کیا جا رہا ہے۔
AR Bar کو Snapchatters کے لئے Snapchat پر لینزز کی دریافت اور تلاش اور کیمرہ تلاش کے تجربہ کو آسان بنانے کے لیے ڈیزائین کیا گیا ہے۔ AR Bar کے ساتھ، بالکل پہلی دفعہ، Snapchatters ایک ہی جگہ سب کچھ بنانے، سکین کرنے، براؤز کرنے اور ایکسپلور کرنے کے قابل ہوں گے۔
AR Bar میں ایک نیا سکین بٹن بھی شامل ہو گا، جو صرف ایک ٹیپ سے سیاق و سباق سے متعلقہ لینزز اور کیمرہ پر مبنی تجربات کے لیے ڈیزائین کیا گیا ہے۔
سکین کے ساتھ، متعلقہ لینز، بشمول Snap کے لینزاسٹوڈیو کے ساتھ عوامی تخلییق کردہ، کیمرے کے نظارہ کی بنا پر متحرک طور پر Snapchatters کے لیے نمیاں ہوں گے۔
Snap نئے اسکین پارٹنرز بھی متعارف کروا رہا ہے۔
Photomath کے ساتھ اشتراک سے، Snapchatters اس قابل ہوں گے کہ وہ Snapchat کیمرہ کے ساتھ ریاضی کی مساوات پر کیمرہ متعین کر کے کیمرہ کے اندر ہی جواب دیکھ سکیں۔ مزید براں، شراکت دار GIPHY کے ساتھ ایک نیا انضمام کسی Snapchatter کو مدعو کرے گا کہ وہ سیاق و سباق سے متعلق، کیمرے کے نظارے کی بنا پر متحرک تخلیق کردہ GIF Lens سے اپنی Snap کو سجا سکے۔
Lens Studio اور “Landmarkers
Snap کا Lens Studio کسی کے لیے بھی Snapchat پر لینز بنانے اور بانٹنے کے لیے ایک مفت اور عام دستیاب ڈیسک ٹاپ ایپ ہے۔ لینز اسٹوڈیو نے تخلیق کاروں کے لئے Snap کے خودکار کمپیوٹر کے تصور اور گرافکس ٹیکنالوجی کو سادہ نمونوں میں اکٹھا کر دیا ہے۔ Snap کمیونٹی نے لینز سٹوڈیو کے ذریعے 4لاکھ سے زیادہ لینزز تشکیل دیے ہیں، اور وہ لینزز 15 بلین مرتبہ چلائے جا چکے ہیں۔
آج، Snap لینز سٹوڈیو کو اپڈیٹ کر رہا ہے تاکہ لینزتخلیق کرنے کی اور زیادہ صلاحیتوں کو شامل کیا جاسکے، جن میں ہاتھ کی حرکت، جسم کی حرکت، اور پالتو جانورکی حرکت سے باخبر رہنے کے لیے نمونے شامل ہیں۔
پہلی بار، لینز سٹوڈیو میں Snap کے تمام نئے Landmarker لینز کے تجربات شامل ہوں گے۔ یہ لینزآگمنٹیڈ ریالیٹی کے تجربات کو قابل بناتے ہیں جو دنیا کے مشہور مقامات کو فوراََ تبدیل کر سکتے ہیں۔
آج تخلیق کاروں کے لیے پانچ مقامات کے نمونے دستیاب ہیں، جن میں شامل ہیں: بکنگھم پیلس (لندن)، امریکی دارالخلافہ کی عمارت (واشنگٹن ڈی سی)، آئیفل ٹاور (پیرس)، فلیٹیرون بلڈنگ (نیو یارک سٹی)، اور ٹی سی ایل چائینیز تھیٹر (لاس اینجلس)، اور مزید شامل ہوں گے۔
ان اصل مقامات کو دیکھنے والے Snapchatter اس قابل بھی ہو سکیں گے کہ آج جاری ہونے والے ان مشہور مقامات کے ساتھ قابل لینز کا تجربہ کر سکیں۔
Back To News