Introducing Here for You

Here For You, which will roll out in the coming months, will show safety resources from local experts when Snapchatters search for certain topics, including those related to anxiety, depression, stress, grief, suicidal thoughts, and bullying.
Snapchat کی بنیاد اس یقین پر رکھی گئی تھی کہ اپنے قریبی دوستوں کے ساتھ، فوٹو اور ویڈیو کے ذریعے گفتگو کرنا ٹیکسٹنگ سے زیادہ ذاتی اور پُر لطف ہے۔ اگرچہ ہم نے اس وقت سے اپنا پلیٹ فارم بہترکرنا جاری رکھا ہے، ہم قریبی دوستوں کو آزادانہ طور پر اظہار خیال کرنے اور ایک ساتھ تخلیق کرنے میں مدد کر کے اپنے بنیادی مشن سے کبھی بھٹکے نہیں ہیں- اور ہم یہ یقینی بناتے ہیں کہ وہ اسے محفوظ طریقے سے انجام دے سکیں۔
رازداری، حفاظت اور ہماری برادری کی فلاح و بہبود کو یقینی بنانا ہمارے اقدار اور مصنوعات کے فلسفہ میں گہری جڑیں رکھتے ہیں۔ Snapchat کے بناتے ہی رازداری کو بنیادی حیثیت حاصل تھی ۔ - ازخود شروع ہوتے ہی -- اور یہ بنایا گیا تاکہ لوگ دوسروں کی راۓ کے دباؤ میں آۓ بغیر، جو ہیں وہی رہیں۔ مثال کے طور پر، ہم ڈیزائن میں ہی رازداری اور حفاظت کے استعمال سے نئی مصنوعات اور خصوصیات تیار کرتے ہیں، ہم Snapchatters کے ڈیٹا کو نگہداشت اور حساسیت کے ساتھ پیش کرتے ہیں اور ہم اپنے پلیٹ فارم کو جعلی خبروں اور غلط معلومات سے بچانے کے لئے سرگرم عمل ہیں۔
یہ سب اس ذمہ داری کی عکاسی کرتا ہے جو ہم اپنے پلیٹ فارم کو استعمال کرنے والے لوگوں کی زندگیوں پر مثبت اثر ڈالنے میں مدد کے لئے محسوس کرتے ہیں۔ آج، محفوظ انٹرنیٹ کے دن کے اعزاز میں، ہم اس ذمہ داری کو برقرار رکھنے میں مدد کے لیے کئی وسائل کا اعلان کر رہے ہیں۔ ہم ایک نئی خصوصیت کے ساتھ شروعات کر رہے ہیں، جس کا نام یہاں آپ کے لئے(ہیر فور یو)ہے، وہ Snapchatters جو ذہنی صحت یا جذباتی بحران کا سامنا کرسکتے ہیں، یا ان امور کے بارے میں مزید جاننے کے لئے دلچسپی رکھتے ہیں اور وہ کس طرح اپنے دوستوں کی مدد کر سکتے ہیں ان Snapchatters کوفعال ان- ایپلی کیشن کے ذریعے مدد فراہم کرے گا۔
یہاں آپ کے لئے(ہیر فور یو)، جو آنے والے مہینوں میں سامنے آجائے گا، جب Snapchatters مخصوص موضوعات کی تلاش کریں گے تو یہ مقامی ماہرین سے جمع کیۓ حفاظتی وسائل دکھائے گا، جس میں اضطراب، افسردگی، تناؤ، غم، خودکشی کے خیالات اورحراساں کرنے سے متعلق ہیں۔
آج، Snapchatters تخلیقی ٹولز اور لینزز کے ساتھ بھی مشغول ہوسکیں گے جو حفاظت اور رازداری کو فروغ دیتے ہیں، جس میں نئے فلٹرز اور ہماری پہلی مرتبہ Snappable کوئز شامل ہیں۔
ہم تمام Snapchatters کی ان نئے فلٹرز اور اپنی کوئز کو چیک کرنے کے لئے حوصلہ افزائی کرتے ہیں - اور انٹرنیٹ کو محفوظ جگہ بنانے میں ہمارا کردار ادا کرنے میں ہمارے ساتھ آئیں!
Back To News