Introducing Our Story

Snapchat has always been about sharing your point of view. That’s why our application opens straight into the camera. It’s the fastest way to share little moments with our friends – to let them know where we are or how we feel right now. We built Our Story so that Snapchatters who are at the same event location can contribute Snaps to the same Story.
Snapchat ہمیشہ آپ کے نقطہ نظر کو بانٹنے کے بارے میں رہا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہماری اپلیکیشن براہ راست کیمرے میں کھلتی ہے۔ اپنے دوستوں کے ساتھ چھوٹے چھوٹے لمحات بانٹنے کا یہ سب سے تیز ترین طریقہ ہے - تاکہ ان کو یہ بتایا جا سکے کہ ہم کہاں ہیں یا ہم ابھی کیسا محسوس کررہے ہیں۔
جب ہم نے میری کہانی کو متعارف کرایا تو ہم نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ ان لمحات کو ایک داستان میں ڈھالنا کتنا طاقت ور ہوگا۔ ہمیں اپنے دوستوں کے ساتھ یہ دیکھنا اچھا لگتا ہے کہ دن کیسا گزرے گا۔
لیکن میری کہانی ہمیشہ ایک انفرادی، ذاتی تجربے کی نمائندگی کرتی ہے۔ ہم کچھ ایسا بنانا چاہتے تھے جس میں کمیونیٹی کے نقطہ نظر کی پیش کش ہو۔ بہت سارے مختلف نقط نظر۔ بہر حال، ہمارے دوست اکثر ایک ہی چیزوں کو بالکل مختلف نظریوں سے دیکھتے ہیں۔
ہم نے ہماری کہانی بنائی ہے تاکہ Snapchatters جو ایک ہی مقام پر ہوتے ہیں وہ اسی کہانی میں Snaps شامل کرسکیں۔ اگر آپ کسی پروگرام میں نہیں جا سکتے ہیں تو، ہماری کہانی کو دیکھنے سے آپ کو ایسا محسوس ہوتا ہے کہ آپ ابھی وھیں موجود ہیں! اسے استعمال کرنا نہایت ہی آسان ہے۔
ہم اس ہفتے کے آخر میں الیکٹرک ڈیزی کارنیول میں پہلی بار اپنی کہانی کی سہولت فراہم کر رہے ہیں (اور ہم Snapchat اورانسومنیایک کے لئے مفت وائی فائی فراہم کررہے ہیں)۔
اگر آپ الیکٹرک ڈیزی کارنیول پر موجود ہیں تو، "ہماری ای ڈی سی اسٹوری" میں صرف ایک Snap شامل کریں جو آپ کے "ارسال کریں…" صفحے پر دکھائی دیتا ہے۔ آپ کو Snapchat کو یہ بتانے کے لیے کہ آپ واقعی ایونٹ میں موجود ہیں لوکیشن سروسز کو فعال کرنے کی ضرورت ہوگی ۔ ہم آپ کی لوکیشن کو محفوظ نہیں کرتے ہیں۔
اگر آپ الیکٹرک ڈیزی کارنیول میں نہیں آسکتے ہیں تو، ای ڈی سی لائیوکو Snapchat پر ایڈ کریں تاکہ آپ ایونٹ میں شامل ہو سکیں - براہراست - سلسلہ وار Snaps کے ذریعے ! اگر ہماری کہانی بہت لمبی ہو جاتی ہے یا ہمیں کوئی Snaps نظر آتی ہے جو غیر قانونی ہو تو، ہم بہترین ممکنہ تجربہ فراہم کرنے کے لئے ای ڈی سی لائیو کو منظم کریں گے۔
ہماری کہانی آپ کے فون پر موجود ایپ کا پہلے سے ہی ایک حصہ ہے۔ اسے اپ ڈیٹ کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ !مبارک Snapping
Back To News