Snap Partner Summit | Introducing Snap Games

Introducing Snap Games: mobile games, made for friends! You can launch Snap Games right from the Chat bar, allowing you and your friends to instantly play together. It feels like you’re sitting shoulder to shoulder, playing on the same screen.
آٹھ سال پہلے، ہم نے آپ کے دوستوں کے ساتھ بات چیت تیز اور زیادہ لطف اندوز بنانے کے لیے Snapchat تخلیق کیا۔
لیکن دوستی ان چیزوں سے کہیں زیادہ ہے جس کے بارے میں آپ بات کرتے ہیں۔ دوستی ان تجربات کے بارے میں بھی ہے جو آپ نے ایک ساتھ کیے ہیں - لہذا ہم دوستوں کے ساتھ کھیلنے کے لئے ایک بالکل نیا تجربہ بنانے کے لئے پوری کوشش کر رہے ہیں۔
پیش کیا جا رہا ہے Snap Games: موبائل گیمز، دوستوں کے لئے بنائئ گئ!
آپ چیپ بار سے ہی Snap گیمز کا آغاز کرسکتے ہیں، آپ کو اور آپ کے دوستوں کو فوری طور پر ساتھ کھیلنے کی اجازت دیتا ہے - کسی انسٹال کی ضرورت نہیں ہے۔ آپ دیکھ سکتے ہیں کہ آپ کن دوستوں کے ساتھ کھیل رہے ہیں، انہیں چیٹ بھیج سکتے ہیں، یا یہاں تک کہ وائس چیٹ کے ذریعے براہ راست گفتگو بھی کرسکتے ہیں۔ ایسا لگتا ہے جیسے آپ کندھے سے کندھا ملا کر بیٹھے ہوں، اور ایک ہی اسکرین پر کھیل رہے ہوں۔
Snap گیمز چھ عنوانات کے ساتھ شروع ہو رہی ہیں۔
  • Bitmoji پارٹی: Snap's فلیگ شپ، Snap گیمز فیچر کے لیےآپ اور آپ کے دوستوں کے لیے پہلا-پارٹی آئی پی، تھری ڈی میں بنایا گیا Bitmoji جیسا آپ تیز چلنے والی منی گیمز میں مقابلہ کرتے ہیں: پول پارٹی، کک آف، سپن سیشن، اور زومبی اسکیپ۔
  • الفا بیئر ہسل: (سپرائی فوکس)- الفا بیئر ہسل ایک بل دار تیز رفتارکوآپریٹؤ ورڈ گیم ہے۔ کھلاڑی ہجے کرنے کے لئے، کیوٹ بیئرز اکٹھا کرنے کے لیے، اور اپنے ذاتی بیئر ویلج بنانے کے لیے اکھٹے کھیل سکتے ہیں۔
  • سی۔ اے۔ٹی۔ ایس (کریش ارینا ٹربو سٹارز) ڈرفٹ ریس (زیپٹو لیب)- سی۔اے۔ٹی۔ایس۔ ایک ملٹی پلئیر ریسنگ گیم ہے جس میں 6 کھلاڑیوں کو دعوت دی جاتی ہے کہ وہ ٹریک کے ساتھ ساتھ بکھرے ہوئے بوسٹرزکا استعمال کرتے ہوئے تیزی سے دوڑیں یا مخالفین کو سست کر دیں۔ راستے کے ساتھ، سی۔اے۔ٹی۔ایس یونیورس سے نئی گاڑیاں اکٹھی کریں۔
  • سنیک سکواڈ (گیم کلوژر) - انیک سکواڈ ایک بیٹل رویال ملٹی پلیئر گیم ہے۔ جنگ میں جانے اور اپنے سانپ کو جنگ کے میدان میں اپنے سکواڈ کے ساتھ لمبا ہو کر اپنے مقابل کو ختم کرنے کے لیے رہنمائی کرنے کے لیے اپنا پسندیدہ اوتار چنیں۔
  • Tiny Royale: (Zynga) - Tiny Royale™ ایک تیز، مکمل مزے والی جنگی رویال گیم ہے - کلاسیک جنگی رویال تجربہ، Snapchat پلیٹ فارم کے لئے دوبارہ ایجاد شدہ۔ دوستوں کے ساتھ اسکواڈ بنائیں یا فوری طور پر 2 منٹ کے راؤنڈ کے دوران تنہا چلیں تاکہ لوٹ مار حاصل کریں اور فتح تک اپنے راستے پر چلتے رہیں جب تک کہ صرف ایک کھلاڑی یا ٹیم — باقی نہ رہ جائے۔
  • Zombie Rescue Squad:(PikPok) - اپنے ساتھی زومبی ریسکیو سکواڈ دوستوں کے ساتھ ٹیم بنا کر زومبی کی صف اول میں گھس جائیں۔ بچ جانے والوں کو بھوکے جتھوں سے بچائیں اور جتنا سامان اکٹھا کر سکتے ہیں کر لیں۔ لیکن اگر آپ حفاظتی مقام کی طرف لیجانے والےہیلی کاپٹرکو چھوڑ دیں گے، آپ پیچھے رہ جائیں گے۔
Snap گیمز گیم ڈویلپمنٹ پارٹنرز اور Snap کے لئے پیسے بنانے کے موقعے شامل کریں گی۔ یہ پلیٹ فارم ویڈیو اشتہارات کے ساتھ لانچ کرے گا جس میں Snap کی نان اسکپ ایبل، چھ سیکنڈ کمرشل اشتہاری فارمیٹ ہے جو Q3 2018 میں لانچ ہوئی ہے۔
آنے والے مہینوں کے دوران ، Snap Games Snapchat کمیونٹی میں بہترین گیمنگ کے تجربات لانے کے لیےاپنے ڈویلپر شراکت داروں کو مختلف انواع اور طرزوں میں آہستہ آہستہ بڑھا دے گی۔
گیم کلوژر کے بارے میں
گیم کلوژر HTML 5 ایپس تقسیم کرنے اور لکھنے کے لیے ٹیکلنالوجی تخلیق کرتا ہے اور انکو بڑے سامعین تک پہنچا دیتا ہے، اپنے ہٹ میسینجر گیم ایور ونگ، ایک زبردست فینٹیسی شوٹر کودوستوں کے ساتھ کھیلنے کے لئے شامل کرتے ہوئے۔ 2011 میں اس کی بنیاد کے بعد سے، گیم کلوژر کی قیادت شریک بانی اور سی ای او مائیکل کارٹر کر رہے ہیں۔ گیم کلوژر ٹیکنالوجی پلیٹ فارم اعلی کارکردگی والے میسنجر گیمز کو تصنیف، تقسیم، بہتر بنانے اور چلانے کے لئے ثابت شدہ ٹول فراہم کرتا ہے۔
PikPok کے بارے میں
PikPok موبائل، ٹیبلٹ اور ڈیسک ٹاپ پر زبردست گیمز کا معروف ناشر ہے۔ اصل، لائسنس یافتہ، اور تھرڈ پارٹی کے تیار کردہ خصوصیات کے ایک پورٹ فولیو کے ساتھ ،PikPok کھیل پیش کرتا ہے جو تمام صارفین کو پک اپ اور پلے گیم پلے، اعلی معیار کے آرٹ، اور عمیق آڈیو ڈیزائن کے ساتھ مرعب کرتا ہے جو کھیل کے بھرپور تجربات مہیا کرتا ہے۔ PikPok نے ایک سے زیادہ تنقیدی اور تجارتی طور پر کامیاب گیمزجاری کی ہیں جن میں مشہور Flick Kick® series, BAFTA nominated Super Monsters Ate My Condo™, Into the Dead®, Shatter®,اور بہت کچھ شامل کیا ہے۔ ایک لمحہ چرائیں اور PikPok سے ایک گیم کھیلیں۔
Spry Fox کے بارے میں
Spry Fox ایک 18 افراد کی کمپنی ہے، جو تقریبا 10 سال پرانی ہے، اس نے 15 الگ الگ گیمز کااجرا کیا ہے، جن میں ایوارڈ یافتہ کھیل الفا بیئر، ٹرپل ٹاؤن، اورریئلم آف میڈ گاڈ، اور اصل، معاشرتی کھیلوں میں مہارت جو دنیا کوایک خوش گوار جگہ بناتی ہے۔
ZeptoLab کے بارے میں
ZeptoLab ایک عالمی کمپنی ہے جو جدیدیت سے بھرپور مخصوص کوالٹی کی فن گیمز تخلیق کرتی ہے ۔ ان کے کٹ دی روپ گیم کی کامیابی کے بعد، جس کو 1.2 بلین بار ڈاؤن لوڈ کیا گیا ہے، اس کمپنی نے کنگ آف تھیوز اور سی۔اے۔ٹی۔ایس: کریش ارینا ٹربو اسٹارز، 200 ملین سے زیادہ مشترکہ ڈاؤن لوڈ کے ساتھ بڑے پیمانے پر ملٹی پلیئر موبائل ٹائٹل جاری کیے۔ 2017 میں ، C.A.T.S. نے گوگل پلے میں گیم آف دی ایئر ایوارڈ جیتا اور ایپل ایپ اسٹور کی بہترین کھیلوں کی فہرست میں شامل ہوگئی۔
Zynga کے بارے میں
2007 میں اسکے قیام سے، Zynga کا مشن دنیا کو گیموں سے جوڑنا ہے۔ آج تک، 1 بلین سے زائد لوگوں نے Zynga کی گیمیں ویب پر اور موبائل پر کھیلی ہیں، FarmVille™, Zynga Poker™, Words With Friends™, Hit it Rich! کو شامل کرتے ہوئے۔ ™ Slots اور CSR ریسنگ™. Zynga کی گیمیں متعدد عالمی پلیٹ فارمز پر دستیاب ہیں جن میں ایپل آئی او ایس، گوگل اینڈروئیڈ اور فیس بک شامل ہیں۔ اس کمپنی کا صدر دفتر سان فرانسسکو، کیلیفورنیا میں قائم ہے اور اس کے اضافی دفاتر امریکہ، کینیڈا، یوکے، آئرلینڈ، ہندوستان، ترکی اور فن لینڈ میں ہیں۔
Back To News