For World Mental Health Day, Snapchat Teams With Headspace To Launch New In-App Meditations

Today, ahead of World Mental Health Day, we’re teaming up with Headspace to release two new in-app meditations through our Headspace Mini -- a safe space where friends can practice meditations and mindfulness exercises, and check in on each other through Snapchat.
آج، نفسیاتی صحت کے عالمی دن سے قبل،ہم اپنےہیڈ اسپیس منی کے ذریعہ ایپلی کیشن کے دو نئے ان-ایپ مراقباجات جاری کرنے کے لئے ہیڈاسپیس کے ساتھ ٹیم بنا رہے ہیں -- ایک ایسی محفوظ جگہ جہاں دوست مراقبہ اور ذہن سازی کی مشقیں کر سکتے ہیں، اور Snapchat کے ذریعہ ایک دوسرے کی خبر رکھ سکتے ہیں۔
ہم نے تیار کیاہیڈ اسپیس منی تاکہ پریشان، افسردہ اور نفسیاتی صحت کے دیگر چیلینجز کا مقابلہ کرنے والے Snapchatters کی بہترین طریقے سے مدد کی جا سکے، جس سے ہمیں گذشتہ سال کی،کی گئی تحقیق نے آگاہ کیا ہے، کہ ہماری برادری ان مسائل کا کس طرح سامنا کر رہی ہے۔ ہم نے نتیجہ اخز کیا ہے کہ Snapchatters کی اکثریت تناؤ اور اضطراب کے جذبات کاشکار ہے، اور جب بھی انہیں مدد کی ضرورت ہوتی ہے تو یہ، پیشہ ور افراد یا حتی کہ اپنے والدین سے بھی پہلے اپنے دوستوں سے رجوع کرتے ہیں۔ ہم ان کو اپنی احتیاطی فلاح و بہبود کے لۓ کچھ نئےٹولز (اوزار) دینا چاہتے تھے جن کو یہ اپنے دوستوں کے ساتھ براہ راست استعمال کر سکتے ہیں، اسی جگہ پر، جہاں وہ پہلے ہی دن میں کئی مرتبہ ایک دوسرے سے رابطہ میں ہیں۔
اب، جبکہ کوویڈ 19 کی وبا کو بہت مہینے ہو چکے ہیں، اور Snapchatters نے ورچوئیلی اپنے تعلیمی سال یا گھر سے کام کا آغاز کر دیا ہے،ہم یہ بہتر طریقے سے جاننا چاہتے ہیں کہ یہ بحران،ان پر کس طریقے سے اثر انداز ہورہاہے۔
ہم نے امریکہ، برطانیہ اور فرانس بھر میں، کہ کس طرح نوجوان تناؤ اور غیر یقینی صورتحال کا سامنا کررہے ہیں، کہ بارے میں جاننے کے لئے گروپ سالور کے ذریعہ ایک سروے کروایا۔ ان میں سے ہر ایک مارکیٹ کے، نتائج سے ظاہر ہوتا ہے کہ زیادہ تر Snapchatters بہت زیادہ دباؤ محسوس کررہے ہیں، جس کی بنیادی وجہ کووڈ-19 ہے:
  • Snapchatters گذشتہ سال کے مقابلے میں رواں سال زیادہ تناؤ محسوس کررہے ہیں اور ذیادہ کثرت سے دباؤ محسوس کرتے ہیں-- امریکہ میں 73٪ Snapchatters کاکہنا ہے کہ انھوں نے پچھلے ہفتے تناؤ محسوس کیا، جس کے بعد برطانیہ ٪ 68 پراورفرانس ٪ 60 پر ہے۔
  • کوویڈ ۔19 اس تناؤ کی سب سے بڑی وجہ ہے (85% امریکی Snapchatters,87 % یو کے میں اور فرانس میں 80 %)، اس کے بعد مالی وجوہات(امریکہ میں 81 %، برطانیہ میں 77 %، اور فرانس میں 76 %) اور کام / کیریئر کا دباؤ (امریکہ میں 80% اور برطانیہ اور فرانس میں 77%) ہے۔ انتخابات/ سیاست بھی امریکی Snapchatters کے تناؤ کو بڑھانےکا ایک اہم ذریعہ ہے -- 60% کاکہنا ہے کہ یہ ان کی تناؤکی سطح کو بڑھاتا ہے۔
  • امریکہ میں جین زیڈ Snapchatters (13-24) کے لئے، اسکول، تناؤ کا ایک اہم ذریعہ ہے (13-24 کے لئے 75٪ اور 13-17 کے لئے 91٪)، اپنےساتھیوں کے ساتھ سوشلائزیشن کی کمی، اور کووڈ 19کی تباہ کاریوں کی وجہ سے تعلیم میں پیچھے رہ جانے کے ڈر کو ایک اہم خدشہ قرار دیا گیا ہے۔
  • امریکی Snapchatters کا کہناہے کہ یہ تناؤ ان کی جذباتی اور جسمانی صحت کو اثر انداز کر رہا ہے-- جس میں سے 60% کا کہنا ہے کہ وہ بےچینی محسوس کرتے ہیں، 60 % تھکاوٹ محسوس کرتے ہیں اور59 % جزبات سے مغلوب ہو رہے ہیں۔ تقریبا 50% کے قریب لوگ بےچینی جبکہ 43 % سر درد میں اضافہ رپورٹ کر رہے ہیں۔
اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے کہ امریکہ میں تقریبا ایک تہائی Snapchatters اور برطانیہ اور فرانس میں ہر پانچواں صارف، ذہنی تناؤ کا مقابلہ کرنے کے لئے مراقبہ کا استعمال کرتاہے، ان میں سے کچھ معاملات، کوبراہ راست حل کرنے کے لئے، ہم نئے، ہیڈ اسپیس گائیڈڈ مراقباجات کو شروع کر رہے ہیں،جنمیں شامل ہیں:
  • مروّت(ہمدردی) کا انتخاب کریں -ایک چھوٹا سا مراقبہ، جس کا محور ہمدردی ہے، جس سے ہم یہ تبدیل کر سکتے ہیں کہ ہم دنیا کے سامنےخود کو کیسے دکھاتے ہیں اور ہم دوسروں کے ساتھ کس طرح کا سلوک کرتے ہیں۔ انتشار، الجھنوں اور تنازعات کے بیچ یہ مرا‍قبہ ہماری ذہنیت کو بدلنے اور اسکی جگہ ہمدردی اپنانے کے لئے تیار کیا گیا ہے۔
  • "تعلیمی سال پر قابو پائیں”ایک چھوٹا مراقبہ جو اسکول میں غیر یقینی صورتحال پر رہبری کرنے کے لیۓ مرکوز ہے۔ چاہے طلباء کلاس روم میں واپس آگۓ ہوں یا پھر ابھی بھی گھر پر ہوں، وہ پریشانی اور اضطراب کے جذبات کومحسوس کر رہے ہو سکتے ہیں، یہاں تک کہ دوستوں سے منقطع بھی ہو سکتے ہیں۔ یہ مراقبہ آپ کو اپنی سانس سے مربوط کرنے اور غیر یقینی صورتحال کو کم کرنے کے لئے ایک آرام دہ جگہ تلاش کرنے میں مدد کرنےکے لئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔
ہمیں یقین ہے کہ Snapchat ہماری برادری کی صحت اور خوشی میں مدد دینے میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔ ہمارے ذہنی صحت کے وسائل کے علاوہ جیسے کہیہاں آپ کے لئے، ہم اس جدوجہد کو آگے بڑھانے اور Snapchatters کو دوستوں کی مدد حاصل کرنے اور ان سے رابطہ کرنے کے لئے بااختیار بنانے کے لیۓ کوشاں ہیں۔
Back To News