Snap Partner Summit | Plug in to Snap Kit

To date, more than 200 apps have integrated with Snap Kit, powering all sorts of unique experiences that bring some of Snapchat’s most popular features to partner applications, and allow Snapchatters to create Snaps using creative tools built by our partners. Today we’re excited to announce new Snap Kit experiences.
آج تک، 200 سے زیادہ ایپس نے Snap Kit کے ساتھ مربوط ہو کر، ہر طرح کے انوکھے تجربات کو تقویت بخشی ہے، جوکہ شراکت دار ایپلیکیشنز میں Snapchat کی سب سے مشہور خصوصیات لاتا ہے، اور Snapchatters کو ہمارے شراکت داروں کے تیار کردہ تخلیقی ٹولز کا استعمال کرتے ہوئے Snapتخلیق کرنے کی اجازت دیتا ہے۔
آج ہم Snap Kit‎کے نئے تجربات کا اعلان کرنے کے لئے پر جوش ہیں۔
App Stories کا تعارف
App Stories، Snapchatters کو Snapchat کیمرہ سے سے کسی دوسری ایپ کے اندر مواد کا اشتراک کرنے کا اختیار دیتی ہیں۔
  • اپنے مخفی ہنر کے Snap کو اپنے Tinder Profile پر کہانی میں شیئر کیجیے۔
  • اپنے دن کے‎ Snap کو اپنیHouseparty‎ کی کہانی پر شیئر کیجیے۔
  • اپنے گاہکوں کو اگلی مرتبہ آپ کے ساتھ شمولیت کے لیے متاثر کرنے کے لیے AdventureAide پر اپنے تازہ ترین سفر کو شیئر کریں۔
تخلیقی کٹ
وہ مواد اور وجوہات جن کا آپ خیال کرتے ہیں، ان کے بارے میں اکثر گفتگو ہوتی ہے۔ ہم یہ اعلان کرنے کے لیے پر جوش ہیں کہ جلد ہی آپ Snap پر اپنی پسندیدہ سروسز سے اپنی مرضی کے سٹکر شئیر کر سکیں گے۔
  • جو شو آپ دیکھ رہے ہیں اُسے شئیر کرنے کے لیے Netflix استعمال کریں۔
  • جو پوڈکاسٹ آپ سن رہے ہیں اُسے شیئر کرنے کے لیے Breaker یا Anchor کا استعمال کریں۔
  • اپنی پسند کا گانا شیئر کرنے کے لیے Anghami (مشرق وسطیٰ میں) یا JioSavvn(بھارت میں) استعمال کریں۔
  • بامقصد کام شئیر کرنے کے لیے GoFundMe استعمال کریں۔
  • اپنے دوستوں کے ساتھ Snapchat پر ایک خوبصورت تصویر شئیر کرنے کے لیے VSCO استعمال کریں۔
ان میں سے بہت سے انضمام کے ساتھ، دوست خود ہی با آسانی سوائپ کرنے سے دیکھ، سن یا عطیہ کر سکتے ہیں!
Bitmoji کٹ
Bitmoji کٹ ہماری برادری کو اپنے Bitmoji کو اور بھی زیادہ جگہوں پر لانے میں مدد کرتی ہے۔
  • Venmo پر اپنے لین دنین کا حوالہ شامل کرنے کے لیے Bitmoji کا استعمال کریں۔
  • اپنے Bitmoji کے تاثرات اپنی کلائی پر دیکھیں، جیسے جیسے آپ Fitbit کے ساتھ چلتے ہیں۔ یہ ہوتی ہے خود اپنی حوصلہ افزائی!
Ad Kit کا تعارف
Ad Kit ڈویلپرز کو ہمارے نئے Snap آڈینس نیٹ ورک تک رسائی حاصل کرنے اور ہمارے مشہور موبائل اشتہاری طرز، Snap اشتہارات کو ان کی ایپس پر لانے کی اجازت دیتا ہے۔ اس سے ہمارے شراکت داروں کو بڑھنے میں مدد ملے گی، اور اشتہاریوں کو Snapchat برادری تک پہونچنے کے نئے طریقے مہیا ہوں گے۔
ہم Ad Kit اور App Stories (Story Kit کا حصہ ہے) کے لیے درخواستیں SnapKit.com پر آج سے قبول کر رہے ہیں۔
!مبارک Snapping
Back To News