Putting the Chat into Snapchat

Until today, we felt that Snapchat was missing an important part of conversation: presence. There’s nothing like knowing you have the full attention of your friend while you’re chatting. We could not be more thrilled to announce Chat.
Snapchat بناتے ہوئے بات چیت کو خاص چیز بنانے کے بارے میں ہم نے بہت کچھ سیکھا ہے۔ جب ہم نے پہلی بار غائب شدہ تصاویر کا اشتراک کرنے کے لئے کسی ایپلیکیشن پر کام کرنا شروع کیا تو ہمیں اندازہ نہیں تھا کہ ہم کتنا سیکھیں گے۔ ہمارے ہم جماعت ساتھی اس طرف اشارہ کرنے میں تیز تھے کہ آپ ہمیشہ اسکرین شاٹ لے سکتے ہیں۔ اس سے ہم بطور ڈیفالٹ حذف ہونے کے تصور کی طرف راغب ہوۓ - آپ جسے چاہتے ہیں اُسے محفوظ کر لیں، اور ہم ہر دیگرچیز سے جان چھڑائیں گے۔
ہم نے یہ بھی سیکھا کہ بات چیت بہتر محسوس ہوتی ہے جب یہ بصری انداز میں ہوتی ہے۔ لہذا ہم نے یہ یقینی بنانا ہے کہ جب بھی آپ Snapchat لانچ کریں گے ہم آپ کو سیدھے کیمرے پر لے جائیں گے۔ آپ کے اسمارٹ فون پر ایک لمحے کی گرفت اور اشتراک کا یہ سب سے تیز رفتار طریقہ ہے۔
ہمارے آخری پروڈکٹ اپ ڈیٹ کے ساتھ، ہم کہانی سنانے کی اصل نوعیت کا احترام کرتے ہیں۔ ہر کہانی کی ایک تاریخی ترتیب ہوتی ہے - ایک آغاز، وسط اور اختتام۔ ہم نے Snapchatters کو بیانات تخلیق کرنے اور صرف ایک ٹیپ پر ان کے تمام دوستوں کے ساتھ اشتراک کرنے میں مدد کے لئے کہانیاں بنائیں۔
لیکن آج تک، ہم نے محسوس کیا کہ Snapchat گفتگو کے ایک اہم حصے میں کمی رہی ہے: موجودگی۔ یہ جاننے سے بہتر کچھ نہیں کہ آپ چیٹنگ کرتے وقت اپنے دوست کی پوری توجہ حاصل کیے ہوئے ہیں۔
ہم چیٹ کا اعلان کرنے پر بہت پرُجوش ہیں۔
چیٹنگ شروع کرنے کے لئے اپنے Snapchat ان باکس میں کسی دوست کے نام پر دائیں سوائپ کریں۔ جب آپ چیٹ اسکرین چھوڑیں گے تو، آپ اور آپ کے دوست دونوں کے دیکھے ہوئے پیغامات صاف ہوجائیں گے - لیکن آپ میں سے ہر ایک اپنے پاس اگر کوئی چیز (پتے، کاموں کی فہرست، وغیرہ) محفوظ رکھنا چاہتے ہیں توکبھی بھی ٹیپ یا اسکرین شاٹ لے سکتے ہیں!
جب آپ کے چیٹ میں کوئی دوست آتاہے تو ہم آپ کو بتاتے ہیں تاکہ آپ ایک دوسرے کو اپنی پوری توجہ دے سکیں۔ اور اگر آپ دونوں یہاں موجود ہیں تو، براہ راست ویڈیو کو شیئر کرنے کے لئے بس دبائیں اور پکڑ کر رکھیں - اور رُوبرو چیٹ کریں!
Back To News