24 مئی، 2024
24 مئی، 2024

Snap اس سال کے EU کے انتخابات کے لیے تیار ہو گیا ہے


اپ ڈیٹ کردہ: 24 جون 2024 کو ہم نے EU پارلیمانی انتخابات کے بعد اپنی آراء کا اشتراک کیا۔

  • مجموعی طور پر، یورپی انتخابات کسی بڑے خطرات کے بغیر ایک مثبت آن لائن ماحول میں وقوع پذیر ہوئے۔ اس چیز کی تصدیق یورپی کمیشن اور آزاد مبصرین نے کی تھی جنہوں نے تصدیق کی کہ انہوں نے کسی بڑے آن لائن خطرات کا مشاہدہ نہیں کیا۔

  • Snap نے اطلاع دی گئی سرگرمی میں معمولی اضافہ دیکھا، لیکن کسی مادی حادثے یا خطرے کو نہ تو موصول کیا نہ ہی مشاہدہ کیا۔

  • ہمارے ماڈریشن اور رپورٹنگ ٹولز نے اچھا کام کیا اور رپورٹ کردہ کسی بھی مواد کے ٹکڑے کی تصدیق Snapchat پر غلط معلومات کے طور پر نہیں ہوئی۔

  • انتخابات سے پہلے، Snap نے متعدد کراس فنکشنل اسٹیک ہولڈر میٹنگز میں شرکت کی بشمول سول سوسائٹی کی تنظیموں کے ساتھ، انضباط کاران بشمول یورپی کمیشن کے ساتھ اور دیگر پلیٹ فارمز کے ساتھ تاکہ معلومات کا اشتراک کیا جائے۔ ہمیں یقین ہے کہ ان اسٹیک ہولڈرز کی میٹنگز نے مثبت نتیجے میں اپنا کردار ادا کیا اور ہم ان وابستگیوں کو جاری رکھنے کے منتظر ہیں۔

  • Snap نے 50 ملین صارفین کو انتخابات میں ووٹ کرنے پر مائل کرنے کے لیے ایک پش اطلاع بھیجی اور شہریوں کی مشغولیت کی فروغ دینے کے لیے AR انتخابی لینزز کو دستیاب بنایا۔ ہمیں گزشتہ 30 سالوں کے مشاہدہ کردہ، یعنی انتخاب میں شرکت کے اہل 357 ملین شہریوں کے 51.08% کے ساتھ سب سے بڑے ٹرن آؤٹ میں اپنا کردار ادا کرنے پر فخر ہے۔

***

24 مئی 2024 کو ہم نے درج ذیل بلاگ پوسٹ کیا کہ Snap اس سال کے EU کے انتخابات کی تیاری کیسے کر رہا ہے۔

6-9 جون کے درمیان، 27 ممالک کے 370 ملین یورپیئنز یورپی پارلیمنٹ کے یے اپنے اراکین منتخب کرنے کے لیے ووٹنگ بوتھس کا رخ کریں گے۔

اس سال کے شروع میں، Snap نے یہ طے کیا کہ وہ جولائی 4 کو برطانوی انتخاب کے حالیہ اضافے سمیت، 2024 میں عالمی سطح پر منعقد ہونے والے 50 سے زائد انتخابات کی تیاری کے لیے کیا کر رہا ہے۔ اس میں ہماری طویل عرصے سے قائم انتخابی سالمیت کی ٹیم کو دوبارہ تشکیل دینا ہے جس میں گمراہ کن معلومات، سیاسی تشہیر اور سائبر سکیورٹی کے ماہرین شامل ہیں تاکہ آنے والے انتخابات کے لیے متعلقہ صورتحال کی نگرانی کی جائے۔

اس اہم عالمی کام کے علاوہ، ہم یہ شیئر کرنا چاہتے تھے کہ ہم آنے والے یورپی انتخابات کے لیے بالخصوص کیا کر رہے ہیں۔

EU انتخابات میں شہری مشغولیت کی حوصلہ افزائی کرنا

یہ یورپی انتخابات شرکت کے لیے پہلی مرتبہ کے ووٹرز کی کہیں زیادہ تعداد دیکھیں گے - جس کی وجہ بیلجیئم اور جرمی کا آسٹریا، مالٹا اور یونان کے ووٹنگ کی عمر کم کر کے 16 سال کرنے کے فیصلے میں شامل ہونا ہے۔

ہمیں یقین ہے کہ یہ شہری مشغولیت ذاتی اظہار کی طاقتور ترین صورتوں میں سے ایک ہے اور ہم نے پہلے انتخابات کی آگہی پھیلانے اور شرکت کی حوصلہ افزائی کے لیے فرانس، نیدرلینڈز اور سویڈن کے انتخابی حکام کے ساتھ کام کیا ہے۔

اس سال کے EU کے انتخابات سے پہلے، ہم نے یورپی پارلیمنٹ کے ساتھ ایک خصوصی AR الیکشنز لینز کے حوالے سے مل کر ٹیم بنائی ہے جو لوگوں کی باہر نکلنے اور ووٹ دینے میں حوصلہ افزائی کرتی ہے۔ انتخاب کے دوران، ہم اس لینز کو EU کے تمام Snapchat استعمال کرنے والے افراد سے انہیں ووٹ کرنے کی یاددہانی کے پیغام اور پارلیمنٹ کے انتخاب کی ویب سائٹ کے لنک کے ساتھ شیئر کریں گے۔

   

Snapchat یورپی پارلیمنٹ اور یورپی کمیشن کے ساتھ ان کی 'اپنے ووٹ کو استعمال کریں' معلومات کی مہم برائے انتخابات کی ترویج کے لیے بھی شراکت داری کر رہا ہے، بشمول ایک مختص کردہ لینز، اور ان کی غلط معلومات کے خطرات اور دھوکہ دہی پر مبنی مواد کے حوالے سے آگہی کی مہم۔

EU میں گمراہ کن معلومات کا مقابلہ کرنا

ہم گمراہ کن معلومات کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے پرعزم ہیں۔ ہماری کمیونٹی کی ہدایات نے ہمیشہ گمراہ کن معلومات اور دانستہ گمراہ کن مواد - بشمول ڈیپ فیکس اور دھوکہ دہی سے استحصال پر مبنی مواد کے پھیلاؤ کی ممانعت کی ہے۔

جیسے جیسے ٹیکنالوجی نے ترقی کی ہے، ہم نے تمام مواد کے وضعیوں کا احاطہ کرنے کے لئے اپنی پالیسیوں کی تجدید کاری کی ہے — چاہے وہ کسی انسان نے بنایا ہو یا مصنوعی ذہانت کے ذریعہ بنایا کیا گیا ہو۔

EU کے انتخابات کی تیاری میں ہم نے:

  • AI انتخابی معاہدے پر دیگر ٹیکنالوجی فرمز کے ساتھ دستخط کیے ہیں، جہاں ہم نے ووٹر کو دھوکہ دینے کے مقصد والے AI سے تیار شدہ مواد کے پھیلاؤ کی شناخٹ اور اسے محدود کرنے کے لیے ٹولز پر مل کر کام کرنے کا عہد کیا ہے۔

  • سیاق و سباق کی علامات متعارف کروائی ہیں تاکہ اپنی کمیونٹی کی یہ سمجھنے میں مدد کریں کہ وہ کب AI سے تیار شدہ مواد سے متعامل ہوتے ہیں۔

  • سیاسی موضوعات پر مشغول ہونے سے روکنے کے لیے My AI کو مزید ہدایات دی ہیں۔

  • Logically Facts کے ساتھ شراکت داری کی ہے، جو کہ ایک صف اول کی حقائق کی پڑتال کی تنظیم اور EU کے غلط معلومات کے کوڈ آف پریکٹس کی دستخط کنندہ ہے، تاکہ پورے EU میں سیاسی تشہیری بیایانت کے حقائق کی پڑتال کرنے میں مدد دے۔

ہماری سیاسی اور حمایت کی تشہیر کاری کی پالیسی میں EU سے مخصوص تبدیلیاں

Snapchat پر سیاسی اشتہارات عام طور پر ان لوگوں یا اکائیوں کی جانب سے نہیں لگائے جا سکتے جو ایسے ملک کے شہری نہ ہوں جہاں تشہیر کرنا مقصد ہوگا۔ تاہم، ہم نے حال ہی میں ایک استثنیٰ متعارف کروایا ہے تاکہ EU میں مقیم مشتہرین کو Snap پر یورپ بھر میں سیاسی مہمات چلانے کی اجازت دی جائے۔ یہ چیز ہمارے سیاسی اشتہارات کو حال ہی میں اپنائی گئی EU قانون سازی سے ہم آہنگ کرتی ہے جو EU میں سرحد پار سیاسی اشتہارات کی اجازت دیتی ہے، جبکہ تب بھی غیر رکن ممالک کی طرف سے سیاسی اشتہارات کو مسدود کرتی ہے۔

یہ اقدامات مضبوط سالمیت کے حفاظتی طریقہ ہائے کار کے ساتھ موجود ہیں، بشمول ایک انسانی جائزاتی عمل جو تمام سیاسی اشتہارات کی ان کے ہمارے پلیٹ فارم پر ظاہر ہونے کے قابل ہونے سے پہلے جانچ کرتا ہے۔

ہمیں یقین ہے کہ یہ اقدامات ہماری کمیونٹی کو اپنے ووٹ کا حق استعمال کرنے ترغیب میں مدد دیں گے اور Snapchat کو ایک محفوظ ذمہ دار، درست اور مددگار خبروں اور معلومات کی جگہ برقرار رکھنے میں مدد دیں گے۔

* لینزز کا حتمی لائیو ورژن ان پیش مناظر سے تھوڑا سا مختلف ہو سکتا ہے۔

واپس خبروں پر