Snapchat for Android

Snapchat is now available in the Google Play store for all Android devices running v2.2 or higher.
Snapchat اب دستیاب ہےGoogle پلے اسٹور میںv2.2 یا اس سے زیادہ پر چلنے والے تمام Android ڈیوائسز کیلئے۔
یہ ہمارے آئی فون ایپ کی صرف ایک نقل نہیں ہے۔ ہم ایک حقیقی اینڈرائیڈ ایپ بنانا چاہتے تھے، اور اس کی درستگی کو یقینی بنانے میں کافی وقت صرف کیا۔ سبھی مختلف ڈیوائسز کے ساتھ، جو ہر ایک مختلف کیمرہ ہارڈ ویئر کے ساتھ ہوں، ایک ایسی ایپ تیار کرنا مشکل ہے جو ہر صارف کے لئے واقعتا بہتر کام کرتی ہو۔ ہم نے آغاز سے اوپن جی ایل تک کے کمیرہ لیئرکو بنانا شروع کیا، اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کہ ہر شخص پورے اسکرین پر کیمرا پری ویو کا تجربہ کرسکے، چاہے مقامی طور پر اس کی ڈیواٗس اسپورٹ نہ بھی کرتی ہو۔ پھر ہم نے تصاویر بھیجنے اور ان کو فیڈ میں لوڈ کرنے کا ایک نیا، تیز ترین طریقہ تیار کیا، اور اس کو انتہاٗی مہارت سے کسٹم انٹرفیس کے ساتھ جوڑ دیا۔ ہمارے لیے اس سے زیادہ پرُجوش کچھ نہیں ہو سکتا کہ ہم آپ کے لیے واقعی فرسٹ کلاس اینڈرائیڈ ایپ لے کر اٗئیں۔
آپ کے تعاون کے لئے ہمارے تمام شائقین کا بہت شکریہ - ہمیں معلوم ہے کہ انتظار کرنا کبھی بھی اچھا نہیں لگتا ہے اپ نے ہماری راتوں کی محنت کو چار چاند لگا دیے ہیں۔
اگر آپ کو کوئی بگ نظر آتا ہے تو براہ کرم ہمیں بتائیں! ہم صرف 250 ڈیوایٗسز پر جانچ کرنے میں کامیاب ہوسکے ہیں - اور یہ اینڈرائیڈ کی دنیا کا ایک صرف چھوٹا سا حصہ ہے۔
آئی فونرز… جلد ہی آنے والی Snapchat کی پاگل کر دینے والی ریلیز کے لئے تیار ہوجائیں :)
Back To News