
We Stand Together
Snap CEO Evan Spiegel sent the following memo to all Snap team members on Sunday, May 31. In it he condemns racism while advocating for creating more opportunity, and for living the American values of freedom, equality and justice for all.
محترم ٹیم،
جیسا کہ پچھلے ہفتے لارا نے شیئر کیا، ہم کل صبح Snap ان فوکس پر احمد، جارج، اور بریونا کی اموات پر بات کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے، لیکن چونکہ مجھے امریکہ میں نسلی تشدد اور ناانصافی کی طویل وراثت کا سامنا تھا، اس لیے انتظار کرنا غلط لگا۔ ہر لمحہ برائی اور ظلم کے سامنے خاموش رہتے ہوئے ہم ظالموں کی حمایت کر رہے ہوتے ہیں۔ مجھے آپ کے ساتھ اپنے جذبات شیئر کرنے میں انتظار کے لیے افسوس ہے۔
میں امریکہ میں سیاہ فاموں اور غیر سفید فاموں کے ساتھ برتاؤ کو لے کر دلبراداشتہ اور ناراض ہوں۔
مجھے کم عمری سے ہی آزادی، مساوات اور انصاف کی جدوجہد سے آگاہ کر دیا گیا تھا۔ میرے والد نے کرسٹوفر کمیشن کے جنرل کونسل کے طور پر خدمات انجام دیں (اور اتفاقاً، ہمارے جنرل کونسل مائیک نے بھی کمیشن میں کام کیا)، جو 1991 میں لاس اینجلس میں روڈنی کنگ کو پیٹنے کے واقعے کے بعد لاس اینجلس پولیس ڈپارٹمنٹ میں نسل پرستی اور طاقت کے بے جا استعمال کی تحقیقات کے لیے تشکیل دیا گیا تھا۔ کمیشن کو بڑے پیمانے پر نسل پرستی اور طاقت کے بے جا استعمال کا پتہ چلا جس پر قیادت کی جانب سے تحقیقات نہیں کی گئی تھیں۔ تقریباً 30 سال پہلے انہوں نے جو تجاویز پیش کی تھیں، وہ آج بھی خوفناک طور پر متعلقہ ہیں۔
اپنی زندگی میں بعد میں، مجھے جنوبی افریقہ میں کام کرنے اور تعلیم حاصل کرنے کا موقع ملا جہاں مجھے اپنے ایک ہیرو بشپ ٹوٹو سے ملنے کا موقع ملا۔ میں نے نسلی عصبیت کی تباہی اور نسل پرستی کی وراثت کا مشاہدہ کیا ہے، لیکن ترقی اور مفاہمت کے لیے انتھک کوششوں کو بھی دیکھا۔ سٹینفورڈ میں، میں اپنے سینئر سال کے دوران اجاما میں رہتا تھا، کیمپس میں ایک ہاسٹل جو سیاہ فام کمیونٹی کے لیے وقف ہے (اور جس میں رہائشیوں کی اکثریت سیاہ فام ہے)۔ یہاں تک کہ سٹینفورڈ جیسی زبردست مراعات کے درمیان بھی، ہمارے معاشرے میں نسل پرستی کی روز مرہ کی ناانصافیوں کے بارے میں جاننے کے لیے بہت کچھ تھا۔
میں یہ بات امریکہ میں سیاہ فاموں کی زندگی کے تجربے کو براہ راست سمجھنے کے لیے نہیں بلکہ یہ وضاحت کرنے کے لیے شیئر کرتا ہوں کہ تقریباً 30 سالوں سے میں نے ذاتی طور پر امریکہ اور دنیا بھر میں انصاف کے لیے پرجوش اور مستقل، اچھی طرح سے منطقی اور زبردست اپیل کا مشاہدہ کیا ہے یا اس میں حصہ لیا ہے۔ 30 سال بعد لاکھوں لوگوں کی جانب سے تبدیلی کے مطالبے کے باوجود، ترقی کی راہ میں دکھانے کے لیے کچھ خاص نہیں ہے۔ امریکہ میں معاشی عدم مساوات تقریبا ایک صدی سے بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے، غیر سفید فام لوگ بے وجہ قتل کے خوف کے کسی گروسری اسٹور پر نہیں جا سکتے اور نہ ہی جوگنگ کے لیے جا سکتے ہیں، اور سادہ الفاظ میں، امریکی تجربہ ناکام ہو رہا ہے۔
میں اسے اس لیے شیئر کر رہا ہوں کیونکہ میں سمجھتا ہوں کہ MLK کے بقول، "فسادات نظر انداز کیے جانے والے لوگوں کی زبان ہیں" اور جو لوگ صدیوں سے پرامن طریقے سے تبدیلی کی وکالت کر رہے ہیں، انہوں نے ان سب کے لیے آزادی، مساوات، اور انصاف کے نظریے کی جانب بہت کم پیش رفت دیکھی ہے جس کا امریکہ نے طویل عرصے سے وعدہ کیا ہے۔ میں سمجھتا ہوں کہ فسادات کرنے والے لوگوں کو پہلے نظر انداز کیوں کیا گیا۔
2013 میں سٹینفورڈ ویمن ان بزنس کانفرنس میں Snapchat بنانے کے بعد مجھے جو پہلی تقریر کرنے کے لیے مدعو کیا گیا تھا، اس میں میں نے اعلان کیا تھا کہ "میں ایک نوجوان، سفید فام، تعلیم یافتہ مرد ہوں۔ میری قسمت واقعی بہت اچھی تھی۔ اور زندگی انصاف نہیں کرتی۔“ میں نے محسوس کیا کہ اپنے استحقاق کا اظہار کرنا اور اپنے معاشرے میں ناانصافی کو تسلیم کرنا بہت ضروری ہے – خاص طور پر خواتین کاروباری رہنماؤں کے سامنے جو روزانہ ان ناانصافیوں کا سامنا کرتی ہیں۔ اپنے استحقاق کو تسلیم کرنا میرے لیے ایک اہم پہلا قدم تھا کیونکہ اس سے مجھے سننے میں مدد ملی۔ ایک امیر، سفید فام مرد کی حیثیت سے میرے تجربات ہمارے ساتھی امریکیوں کی ناانصافیوں سے بالکل مختلف ہیں۔ اپنے سے مختلف لوگوں کی حالت زار کو سمجھنے سے مجھے جدوجہد میں ایک بہتر اتحادی بننے میں مدد ملی ہے۔
ہمارے ملک کی تخلیق کے پیچھے بنیادی خیال یہ تھا کہ آپ کی پیدائش کے حالات آپ کی زندگی کے راستے کو پہلے سے طے نہیں کرتے تھے۔ ہمارے بانیوں نے کا خیال تھا کہ خدا نے ایک بادشاہ کا انتخاب کیا ہے، یہ خیال مضحکہ خیز تھا - خدا نے ہم سب کو منتخب کیا اور ہم سب سے یکساں محبت کرتا ہے۔ وہ ایک ایسا معاشرہ تشکیل دینا چاہتے تھے جو خدا کی محبت اور اس خیال کی عکاسی کرتا ہو کہ خدا ہم سب میں رہتا ہے۔ خدا اس بات پر یقین نہیں رکھتا کہ ہم میں سے کوئی بھی کم یا زیادہ محبت کا مستحق ہے۔
یقیناً، وہی بانی جو سب کے لیے آزادی، مساوات اور انصاف کی اقدار کی حمایت کرتے تھے – بنیادی طور پر غلاموں کے مالک تھے۔ عوام کے لیے ایک ایسی قوم کے بارے میں ان کا طاقتور نظریہ تعصب، ناانصافی اور نسل پرستی کی بنیاد پر تعمیر کیا گیا تھا۔ اس بوسیدہ بنیاد اور سب کے لیے مواقع تخلیق کرنے میں اس کی جاری ناکامیوں کو حل کیے بغیر، ہم خود کو انسانی ترقی کے لیے اپنی حقیقی صلاحیت کو سمجھنے سے روک رہے ہیں – اور ہم سب کے لیے آزادی، مساوات اور انصاف کے جرات مندانہ نظریے سے محروم رہیں گے۔
اکثر مجھ سے دوست، ٹیم کے ارکان، صحافی اور شراکت داران یہ پوچھتے ہیں کہ ہم تبدیلی لانے کے لیے کیا کر سکتے ہیں۔ یہ تسلیم کرتے ہوئے کہ میں کسی بھی طرح سے ماہر نہیں ہوں، اور 29 سال کی عمر میں مجھے دنیا کے کاموں کے بارے میں سیکھنے کے لیے بہت کچھ ہے، ذیل میں میں اپنا نقطہ نظر شیئر کروں گا کہ ہم امریکہ میں جس تبدیلی کی خواہش رکھتے ہیں اسے تخلیق کرنے کے لیے کیا ضروری ہے۔ ہم تمام لوگوں کے پس منظر سے قطع نظر، بیک وقت ان کے لیے مواقع پیدا کیے بغیر منظم نسل پرستی کو ختم نہیں کرسکتے ہیں۔
سب سے پہلے، میرے نقطہ نظر سے، یہ سمجھنا ضروری ہے، کہ جدید دور کے امریکہ کی زیادہ تر وضاحت صدر ریگن اور دیگر کی طرف سے پیش کردہ "بڑے خیال" سے کی گئی ہے کہ کاروبار کو ترقی کی بنیاد ہونا چاہیئے اور حکومت کو بڑے پیمانے پر دخل اندازی سے اجتناب کرنا ہو گا۔ درحقیقت، ٹیکس میں کٹوتی اور ڈی ریگولیشن نے امریکی معیشت کو ترقی دینے میں مدد دی اور وفاقی حکومت نے اپنے اخراجات کی شرح فیصد کو R&D جیسی مستقبل کی کوششوں سے ہٹا کر سوشل سکیورٹی جیسے حقوق کی طرف منتقل کر دیا ہے۔ یقیناً، حکومتی R&D ایک طویل مدتی سرمایہ کاری ہے، لیکن یہ نہایت قریب مدتی فوائد پر مشتمل ہے: اس نے جدید دور کے اسمارٹ فونز میں بہت سے اجزاء کی بنیاد تخلیق کرنے میں مدد کی ہے جو کہ ہمارے جیسے کاروباروں کی ترقی اور کامیابی کا باعث بنا۔ یہاں وفاقی بجٹ کے بارے میں خام (اور نامکمل) حساب ہے – اگرچہ ہم اس بات پر بحث کر سکتے ہیں کہ ہر لائن آئٹم کہاں سے تعلق رکھتا ہے، تخمینے مستقبل کی قیمت پر ماضی اور حال کی طرف کافی فرق کو ظاہر کرتے ہیں:
FY 2019 کے اخراجات بلحاظ بجٹ فنکشن
مجموعی بجٹ کا %
گزشتہ/حالیہ
میڈی کئیر
16.80%
سوشل سکیورٹی
15.79%
قومی دفاع
15.27%
صحت
10.50%
سود کی کُل رقم
8.45%
آمدنی کی سکیورٹی
8.21%
جنرل گورنمنٹ
5.81%
سابق فوجیوں کے فوائد اور سروسز
3.13%
انصاف کی انتظامیہ
1.18%
زراعت
0.59%
حالیہ/گزشتہ تخمینہ کردہ کُل رقم
85.73%
مستقبل
تعلیم، تربیت، سوشل سروسز
2.24%
قدرتی وسائل اور ماحولیات
1.05%
ٹرانسپورٹیشن
1.73%
کمیونٹی اور علاقائی ترقی
0.88%
کمیونٹی اور علاقائی ترقی
0.56%
توانائی
0.35%
مستقبل کی کُل رقم کا تخمینہ
6.81%
یہ کوئی راز کی بات نہیں ہے کہ ہمارے ملک نے کاروبار کو ترجیح دی ہے۔ ان پالیسیوں کہ وجہ سے Snap میں ہم لوگوں کو بے حد فائدے ملے ہیں لیکن مجھے لگتا ہے کہ اب امریکی لوگوں کو مقدم رکھنے کا وقت آگیا ہے۔
میرا ماننا ہے کہ پہلا اور سب سے اہم قدم یہ ہے کہ ہم بطور قوم اپنی بنیادی اقدار آزادی، برابری، انصاف، زندگی، آزادی، اور خوشی کی تلاش کے ساتھ: اپنے عہد کو دوبارہ پختہ کریں۔ مستقبل کی کامیابی کے لیے ایک مشترکہ نظریہ تخلیق کرنے کے لیے ہمیں مل کر کام کرنا ہو گا اور اس بات کا تعین کرنا ہو گا کہ ہم اپنی آنے والی نسلوں کے لیے امریکہ کو کس طرح دیکھنا چاہتے ہیں۔ یہ ایک ایسا پراسیس ہونا چاہیئے جس میں تمام امریکی شامل ہوں اور جو "عوام کے ذریعے، عوام کے لیے" ہو۔ اگر ہم اس قوم کی وضاحت کر سکیں جو ہم بننا چاہتے ہیں، تو ہم اقدامات اٹھانا شروع کر سکتے ہیں اور اپنے اقدار کو ان اہم فیصلوں پر لاگو کر سکتے ہیں جو ہمارے مشترکہ نظریے کو حقیقت بنانے کے لیے ضروری ہیں۔
ہمیں یہ بھی شروع کرنا ہو گا کہ GDP یا اسٹاک مارکیٹ جیسے بے وقعت قلیل مدتی پیمانوں کے بجائے، ہم اپنی کامیابی کو اپنے اقدار کی تکمیل کے شرائط سے بیان کریں۔ جب آپ کے صحت کے اخراجات بڑھتے ہیں، چاہے آپ کو جو قیمت بھی مل رہی ہو، GDP میں اضافہ ہوتا ہے۔ اگر کوئی طوفان آئے اور بہت سارے گھروں کو تباہ کر دے جسے ہمیں دوبارہ تعمیر کرنا پڑے، تو GDP میں اضافہ ہوتا ہے۔ GDP ایک بنیادی طور پر ٹوٹا ہوا پیمانہ ہے جو حقیقی انسانی خوشی میں مدد دینے والی چیزوں کی عکاسی نہیں کرتا۔ خوشی کی تلاش کو دولت کی تلاش سے زیادہ ہونا چاہیے۔
ہمیں سچائی، مفاہمت، اور تلافی کے بارے میں ایک متنوع، غیر جانبدار کمیشن قائم کرنا چاہیئے۔ ہمیں ایک ایسا پراسیس شروع کرنا ہو گا جس سے یہ یقینی بنایا جا سکے کہ امریکہ کی سیاہ فام کمیونٹی کو پورے ملک میں سنا جائے، مجرمانہ انصاف کے نظام میں تعصب اور جانبداری کی تحقیقات کی جائیں، محکمہ انصاف کے شہری حقوق کے شعبہ کو مضبوط کیا جائے، اور کمیشن کی جانب سے مفاہمت اور تلافی کے لیے کی جانے والی سفارشات پر عمل کیا جائے۔ دنیا بھر میں مظالم کے بعد ایسا ہی پراسیس شروع کرنے کی ہمت رکھنے والوں سے سیکھنے کے لیے بہت کچھ ہے، اور ہمیں ایک ایسا پراسیس تخلیق کرنا چاہیئے جو امریکی اقدار کی عکاسی کرے اور ہماری قوم کو ضروری تبدیلی کرنے اور ٹھیک ہونے میں مدد دے۔
ہمیں امریکہ میں "مواقع کے انجن" کو دوبارہ شروع کرنا ہو گا، تعلیم، صحت کی دیکھ بھال، اور رہائش میں سرمایہ کاری کر کے ان بنیادی اجزاء کو سب کے لیے زیادہ قابل رسائی اور سستا بنانا ہو گا تاکہ ایک آزاد اور منصفانہ معاشرے کی بنیادیں مضبوط ہوں۔
میرا یقین ہے کہ ایک وجہ جس کی بنیاد پر امریکہ میں 1980 کی دہائی کے بعد کاروباری سرگرمیاں اتنی زیادہ کم ہوئی ہیں، وہ معاشرتی حفاظتی جال کی کمی ہے۔ کاروبار شروع کرنے کے لیے لوگوں کا خطرات اٹھانے کے قابل ہونا ضروری ہے، اور یہ کسی طرح کے حفاظتی جال کے بغیر تقریباً ناممکن ہے، جیسے وہ جال جو مجھے میسر تھا۔ آج کے ممکنہ کاروباری افراد طلباء کے قرضوں کا بوجھ اٹھائے ہوئے ہیں اور وہ قابلِ اطلاق سست تنخواہوں کی شرح اور بڑھتے ہوئی اخراجات کا سامنا کر رہے ہیں، جو کاروبار شروع کرنے کے لیے ضروری ابتدائی سرمایہ محفوظ کرنے میں مشکلات پیدا کرتی ہیں۔
ہمارے ملک کے مستقبل میں ایسی سرمایہ کاری کرنا جس سے ہماری نسلیں فائدہ اٹھا سکیں، مہنگا ہو گا۔ ہمیں ایک زیادہ ترقی پسندانہ انکم ٹیکس نظام اور نمایاں طور پر زائد جائیداد ٹیکس نافذ کرنے کی ضرورت ہو گی، اور کارپوریشنز کو بھی زیادہ ٹیکس کی شرح ادا کرنی ہو گی۔ جب ہم مستقبل میں سرمایہ کاری کر رہے ہوں گے، تو ہمیں وفاقی خسارے کو بھی کم کرنا ہو گا تاکہ تیزی سے بدلتی ہوئی دنیا میں مستقبل کے کسی بھی بیرونی دھچکے کا بہتر طور پر مقابلہ کر سکیں۔ مختصر یہ کہ، میرے جیسے لوگ زیادہ محصولات ادا کریں گے – اور میں سمجھتا ہوں کہ یہ ایک ایسی معاشرے کی تخلیق کے لیے قابل قدر ہو گا جو ہم سب کے لیے فائدہ مند ہو۔
ان میں سے بہت سی تبدیلیاں قلیل مدت میں کاروبار کے لیے "نقصان دہ" ہو سکتی ہیں، لیکن چونکہ یہ ہماری قوم کے لوگوں میں طویل مدتی سرمایہ کاری کی نمائندگی کرتی ہیں، میں یقین رکھتا ہوں کہ ہم اجتماعی طور پر طویل مدتی زبردست فوائد حاصل کریں گے۔
یہ تبدیلی ابھی تک کیوں نہیں آئی؟ میرا کہنا ہے کہ یہ صرف اس لیے نہیں ہوئی کیونکہ حکومت کے تمام شعبوں میں بومر کی غالب اکثریت نے اپنے بچوں کے لیے بہتر مستقبل بنانے میں کوئی خاص دلچسپی ظاہر نہیں کی۔ اپنے سب سے اہم حلقے یعنی بومرز کو امیر بنانے کے لیے دہائیوں سے ہماری حکومت نے ایک ایسی حکمت عملی اختیار کی ہے جس میں قرض پر مشتمل محصول کٹوتیاں اور حق داری کی خرچ شامل ہیں۔ درحقیقت، بومرز کے پاس امریکہ کی تمام گھریلو دولت کا تقریباً 60% ہے۔ توازن میں بات کریں، تو ارب پتی افراد کے پاس تقریباً 3% ہے۔ مثال کے طور پر، سوشل سکیورٹی کے ساتھ، ہم ایک ایسا پروگرام مالی طور پر فراہم کرتے ہیں جو امریکی تاریخ کی سب سے امیر نسل کو بغیر کسی وسائل کی جانچ کے فوائد ادا کرتا ہے۔
کچھ تحقیق سے یہ دکھاتا ہے کہ جب ایک پرانی نسل کو نوجوان نسل میں اپنا عکس دکھائی نہیں دیتا، تو وہ اپنے مستقبل میں سرمایہ کاری کرنے کے لیے کم تیار ہوتے ہیں۔ امریکہ میں، بومر نسل تقریباً 70% سفید فام ہے، جبکہ جنریشن Z تقریباً 50% سفید فام ہے۔ امریکہ کی آبادیاتی تبدیلی ناگزیر ہے۔ لہٰذا، سوال یہ ہے، کہ آیا ہم مل کر ایک ایسی قوم تخلیق کر سکتے ہیں جو ہماری بنیادی اقدار کی بہتر عکاسی کرے، ہمارے ماضی کے گہرے زخموں کو شفا دے، نسل پرستی اور ناانصافی کو ختم کرنے کی کوشش کرے، اور سب کے لیے مواقع تخلیق کرے – چاہے وہ کوئی بھی ہو، یا کہیں بھی پیدا ہوئے ہوں۔

ماخذ: https://money.cnn.com/interactive/economy/diversity-millennials-boomers/
As for Snapchat, we simply cannot promote accounts in America that are linked to people who incite racial violence, whether they do so on or off our platform. Our Discover content platform is a curated platform, where we decide what we promote. We have spoken time and again about working hard to make a positive impact, and we will walk the talk with the content we promote on Snapchat. We may continue to allow divisive people to maintain an account on Snapchat, as long as the content that is published on Snapchat is consistent with our community guidelines, but we will not promote that account or content in any way.
It is never too late to turn towards love, and it is my sincere and earnest hope that the leadership of our great country will work towards our founding values, our raison d’être: freedom, equality, and justice for all.
Until that day, we will make it clear with our actions that there is no grey area when it comes to racism, violence, and injustice – and we will not promote it, nor those who support it, on our platform.
This does not mean that we will remove content that people disagree with, or accounts that are insensitive to some people. There are plenty of debates to be had about the future of our country and the world. But there is simply no room for debate in our country about the value of human life and the importance of a constant struggle for freedom, equality, and justice. We are standing with all those who stand for peace, love, and justice and we will use our platform to promote good rather than evil.
I know there are many people who feel that just because “some people” are racist, or just because there is “some injustice” in our society that we are “not all bad.” It is my view that humanity is deeply interconnected and that when one of us suffers, we all suffer. When one of us is hungry, we are all hungry. And when one of us is poor, we are all poor. When any one of us enables injustice through our silence we have all failed to create a nation that strives for its highest ideals.
Some of you have asked about whether Snap will contribute to organizations that support equality and justice. The answer is yes. But in my experience, philanthropy is simply unable to make more than a dent in the grave injustices we face. While our family has and will continue to contribute meaningfully to create opportunity for the underprivileged, and donate to the guardians of justice, these circumstances call for a more radical reorganization of our society. Private philanthropy can patch holes, or accelerate progress, but it alone cannot cross the deep and wide chasm of injustice. We must cross that chasm together as a united nation. United in the striving for freedom, equality, and justice for all.
We have a great many challenges in front of us. To confront the long legacy of violence and injustice in America – of which George, Ahmaud, and Breonna are the latest victims, with so many more unnamed – we must embrace profound change. Not merely a change in our country, but a change in our hearts. We must carry the light of peace and share the embrace of love with all humankind.
May peace be with you,
Evan