ایک ایپ جس کی بنیاد بےثباتی رکھی گئ ہے، ہم جانتے ہیں کہ لوگ وقت کے ساتھ ساتھ بڑھتے اور تبدیل ہوتے ہیں- ہم یقینی طور پر گزشتہ دس سالوں میں بہت بدلے ہیں۔ تو آج سے، تمام Snapchatters اپنا یوزرنیم تبدیل کر سکتے ہیں۔
Snapchatters سال میں ایک بار کسی بھی غیر معتبر ہینڈل سے اپنے یوزر نیم کو اپ ڈیٹ کر سکیں گے، ان کی Snapکوڈ، اسٹریک، اسکور، یا یادوں پر کوئی اثر نہیں ہو گا۔ وہ اپنے تمام دوستوں اور گفتگو کو برقرار رکھ سکیں گے، چاہے وہ جو مرضی یوزر نیم استعمال کریں۔
یہ درخواست کردہ خصوصیت انتہائی اہم ہے، اور ہماری کمیونٹی نے ایک طویل عرصے سے اس کی درخواست کی ہوئی ہے۔ مندرجہ ذیل ویڈیو دیکھیں، تاکہ آپ براہ راست جان سکیں کہ اس اپ ڈیٹ کی ہماری کمیونٹی کے لئے کیا اہمیت ہے۔
کیا اپ ڈیٹ کا وقت ہے؟ ادھر سیکھیں کہ یہ کیسے کرنا ہے:
کیمرہ کے سب سے اوپر بائیں کونے میں Bitmoji آئیکن کو پروفائل کی اسکرین پر جانے کے لئے ٹیپ کریں
پروفائل کے اوپر دائیں کونے میں گیئر آئیکن پر ٹیپ کرکے سیٹنگز کو چنیں
نام کے نیچے دیے گئے "یوزر نیم،" کو ٹیپ کریں، اور نیلے رنگ میں نشان لگے ہوۓ "یوزر نیم تبدیل کریں" کو چنیں
وہاں سے، پاپ اپ میں جاری رکھیں پر کلک کریں جو کہ یہ یاد دہانی کراتا ہے کہ یوزر نیم بس سال میں ایک بار ہی تبدیل کر سکتے ہیں
ایک نیا یوزر نیم ٹائپ کریں، نیکسٹ کو دبائیں، اور حتمی شکل دینے کے لئے Snapchat میں واپس لاگ ان کریں!